فریڈم آف سپیچ کیا ہے ، مسلم نوجوان نے سمجھا دیا

0
30

فریڈم آف سپیچ کیا ہے ، مسلم نوجوان نے سمجھا دیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، فرانس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے توہین آمیز خاکے بنائے گئے . اس کا دفاع فرانسیسی صدر نے یہ کہہ کر کیا کہ یہ فریڈم آف سپیچ یا آزادی اظہار رائے ہے. اس فریڈم آف سپیچ کو بیان کرتے ہوئے ایک عرب مسلم نے بہت خوبصورت بات بیان کی ہے . اس کا کہنا تھا کہ . فریڈم آف سپیچ کیا ہے. کیا اس کی بنا پر آپ اپنی ماں کی توہین کرو گے ، جو اس دنیا سے رخصت ہو چکی ہو….ِ؟ نہیں نا.. ایسا کبھی نہیں‌کرو گے . تمہارا ضمیر گوارا نہیں‌کرے گا.

نہیں‌کبھی نہیں‌ تمہارا ضمیر کبھی اس کی اجازت نہیں‌دے گا. اس طرح آپ کسی معذور شخص کا مذاق اڑاؤ گے ..ِ ؟ نہیں نا…بالکل نہیں . ایسے ہی اگر آپ یہ فریڈم آف سپیچ کے نام پر نہیں کر سکتے تو پھر اس ہستی کو کیسے مذاق یا توہین کا نشانہ بنا سکتے ہو. جو سب سے معزز اور محترم ہے.اس زمین پر جو بھی شخص‌چلتا ہے اور ہر چیز سے سے بڑھ کر ہمارے پیارے نبی محترم ہیں.


مسلمان کبھی بھی اس بات کو گوارا نہیں کریں گے کہ ان کے نبی کی توہین کی جائے انکو اپنا پیارا نبی حضرت محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر چیز سے محبوب اور قیمتی ہے .
اس لیے فریڈم آف سپیچ کے نعرے سے پہلے سو بار سوچو کہ تم کیا کر رہے ہیں.

Leave a reply