سکردو: ایس سی او نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے لئے فری لانسنگ ہبز کے قیام کا آغاز کیا ہے۔ اس سلسلے میں انڈپینڈنٹ لیونگ سینٹر سکردو میں ایک فری لانسنگ ہب قائم کیا گیا ہے، جس سے ان افراد کو آئی ٹی کے شعبے میں اپنے ہنر کو مزید نکھارنے اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
ڈی جی ایس سی او نے ان سینٹرز کا دورہ کیا اور اپنی گفتگو میں کہا، "خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں جو محنت، عزم اور قابلیت سے اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لا رہے ہیں۔ یہ باصلاحیت افراد دوسروں کے لیے بھی مثال قائم کر رہے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ "خصوصی افراد کی کامیابیوں کو تسلیم کرنا اور ان کے لیے مساوی مواقع فراہم کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔”
پاک فوج اور ایس سی او کی جانب سے انڈیپینڈنٹ لیونگ سینٹر سکردو میں فری لانسنگ ہب کا قیام ایک سنگ میل ہے، جس کے ذریعے خصوصی افراد کو آئی ٹی کی تربیت اور آن لائن پلیٹ فارمز پر کام کرنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس ہب میں خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچے اور بچیاں لیپ ٹاپ کی فراہمی سے مستفید ہو سکیں گے۔اس اقدام کے ذریعے ان افراد کو آن لائن کام کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس سے نہ صرف ان کی کفالت کے ذرائع میں اضافہ ہوگا بلکہ انہیں اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔
ایس سی او نے اس ہب میں لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے، جس سے یہ خصوصی افراد آئی ٹی کے میدان میں اپنی مہارت کو مزید بہتر بنا سکیں گے اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی راہ پر گامزن ہو سکیں گے۔یہ اقدام خصوصی افراد کے لیے ایک نئی امید اور روشنی کا پیغام ہے، جو ان کی خودمختاری اور معاشرتی انضمام کے لیے اہم قدم ہے۔
شہداء کو خراجِ عقیدت، اوورسیز پاکستان گلوبل فاؤنڈیشن کا تین روزہ کنونشن
پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون کا انوکھا مطالبہ