قوم کو صدمہ : سابق صدر دنیا سے رخصت ہوگئے

0
9

پیرس: سابق صدر جیک شیراک طویل علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کرگئے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیک پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے، گزشتہ دنوں انہیں طبیعت ناسازی کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔جہاں وہ چند دن بیمار رہنے کے بعد وفات پاگئے ، سابق صدر کی وفات پر پورے فرانس میں سوگ منایا جارہاہے

لیسکو نادہندگان کی شامت آگئی ، اربوں کی ریکوری کے لیے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں‌
پیرس سے فرانسیسی ڈاکٹروں کے مطابق سابق فرانسیسی صدر جیک شیراک کے دل کی دھڑکن جمعرات کی صبح بند ہوئیں جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، البتہ وہ جانبر نہ ہوسکے، اہل خانہ نے بھی اُن کے انتقال کی تصدیق کردی۔رپورٹ کے مطابق سابق فرانسیسی صدر جیک فرانکوئس متراں کے بعد وہ طویل ترین مدت تک صدر کے عہدے پر فائز رہنے والی دوسری شخصیت تھے۔

وطن سے محبت کو سلام ! سمندر پار پاکستانی سائنسدانوں نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کردیا

ذرائع کے مطابق سابق صدر فرانس کے دو بار وزیراعظم بننے کا بھی اعزاز حاصل کرچکے ہیں‌، انہیں 1974 سے 76 اور 1986 سے 1988 تک چارسال کا وقت ملا جبکہ 1997 اور 1995 میں وہ پیرس کے میئر بھی منتخب ہوئے۔جیک شیراک کو فرانسیسی عدالت نے عوامی فنڈ کے غلط استعمال اور غبن کے الزامات میں سزا بھی سنائی تھی۔جس کے بعد وہ زیادہ تر منظر پر آنے سے پرہیزہی کیا کرتے تھے،

پاک فوج کو سلام ! پاک فضائیہ نے اہم سنگ میل عبور کرلیا، JF17 طیاروں کی تقریب رونمائی

اے ایف پی کے مطابق فرانس کے سابق صدر کے دنیا سے رخصت ہونے کی خبر کے بعد اُن کے گھر کے باہر عوام کی بڑی تعداد نے گلدستے رکھے۔ اہل خانہ کی جانب سے ابھی آخری رسومات کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔سابق صدر کی وفات عالمی لیڈروں کی طرف سے تعزیتی پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے

Leave a reply