fbpx

فرانسیسی صدر کے منہ پرتھپڑ مارنے والا شخص کون ہے؟

پیرس: فرانسیسی صدر کے منہ پر تھپڑ مارنے والے شخص کی شناخت ہو گئی-

باغی ٹی وی : جنگ نیوز نے اپنی رپورٹ میں غیر ملکی میڈیا کے ذرائع کا حوالی دیتے ہوئے بتایا کہ متنازع بیانات کے باعث شہرت رکھنے والے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے منہ پر زوردار تھپڑ رسید کرنے والے شخص کی شناخت ہوگئی ہے-

رپورٹ کے مطابق غیر ملکی میڈیا نےتفتیشی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تھپڑ مارنے والا شخص 28 سالہ ڈامین تاریل ہے جو قرون وسطی کے دور کی تلوار بازی کا مداح ہے اور اس حوالے سے ایک کلب بھی چلاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تلوار چلانے کی تربیت دینے والے کلب کے مالک ڈامین تاریل کا مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں ہے ڈامین نے تھپڑ رسید کرتے ہوئے میکرون کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔