آسیب زدہ اسکول قرنطینہ سینٹر قرار، خوفزدہ شخص کی خودکشی،کرونا مریضوں میں شدید خوف

0
34

نئی دہلی : آسیب زدہ اسکول قرنطینہ سینٹر قرار، خوفزدہ شخص کی خودکشی،کرونا مریضوں میں شدید خوف،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست مہارشٹرا کے آسیب زدہ سرکاری اسکول کو قرنطینہ سینٹر قرار دیا گیا جہاں پر رکنے والے ایک شخص نے خوف سے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست مہارشٹرا کی حکومت نے ضلع آندرا پردیش کے علاقے کرنول میں واقع گاؤں کوسی گی کے سرکاری اسکول کو کرونا کے مشتبہ مریضوں کے لیے مختص کیا اور اسے قرنطینہ سینٹر کا درجہ دیا۔

اس اسکول میں دیگر شہروں سے آنے والے مزدوروں کو رکھا گیا ہے، اٹھارہ مئی کو یہاں پر دیگر شہروں سے آنے والے 113 مزدوروں کو رکھا گیا۔ سرکاری اسکول کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ یہ آسیب زدہ ہے اور یہاں جنات کا بسیرا ہے، جنہیں مقامی لوگ کئی بار دیکھ چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 47 سالہ مزدور نے جنات کے خوف سے پہلے تو لڑنے کی کوشش کی مگر جب وہ اس میں ناکام رہا تو اُس نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

پولیس حکام کے مطابق مزدور نے اپنے کپڑے کو اسکول کی کھڑکی میں باندھا اور پھر پھندے میں جھول گیا۔ یہ واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا ہے۔

دوسری جانب قرنطینہ سینٹر کے انچارج نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ شخص گھر جانے کا خواہش مند تھا اور اُس نے فرار ہونے کی بھی کوشش کی مگر ہم نے اُسے روک لیا جس کے بعد وہ اپنے کمرے میں گیا اور تھوڑی دیر بعد ہمیں مرنے کی اطلاع ملی۔

خود کشی کرنے والے شخص کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ اُن کے دوست نے جنات کے خوف سے خود کشی کی کیونکہ اسکول میں کچھ پراسرار حرکات ہم نے بھی دیکھی ہیں، وہ آسیب سے خوف زدہ اور تنہا رہنے سے گریز کرتا تھا۔
محکمہ صحت نے واقعے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم کو اسکول بھیجا اور انہیں ہدایت کی کہ قرنطنیہ سینٹر میں رہنے والوں کو ہر قسم کی معاونت فراہم کریں تاکہ وہ اپنے بقیہ ایام سکون سے گزار سکیں۔

Leave a reply