فیصل آباد ضلعی انتظامیہ کے متعدد اداروں کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئےریلیوں کا اہتمام

0
30

فیصل آباد ضلعی انتظامیہ کے متعدد اداروں کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے واک کا اہتمام

فیصل آباد(باغی ٹی وی )فیصل آباد ضلعی انتظامیہ کے متعدد اداروں کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا .اس سلسے میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے واک منعقد ہوئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنرمحمد علی نے کی۔واک میں سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان،سینئر مینجر آپریشن اعجاز بندیشہ،دیگر افسران اورویسٹ ورکرزوشہری بھی شریک تھے۔واک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آفس سے شروع ہو کر ضلع کونسل چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔شرکاء نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بینرزاورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے مسلسل عائد کرفیو کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے ایسے انسانیت سوز ہتھکنڈے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانہیں سکتے۔پاکستان کا ہر شہری مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اوراحتجاجی ریلیوں کے ذریعے عالمی مصنفوں کے ضمیر کو جگاتے رہیں گے۔انہوں نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو سلام پیش کیااورکہا کہ شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔

اسی طرح حکومت کی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایف ڈی اے کے زیراہتمام کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک واک منعقد ہوئی جس کی قیادت ڈائریکٹر جنرل محمد سہیل خواجہ نے کی۔واک میں چیف انجینئر شاہد محمود،ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ مہر ایوب،ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن یاسر اعجاز چٹھہ ودیگر افسران کے علاوہ سٹاف کے ارکان اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔واک ایف ڈی اے آفس سے شروع ہو کر مال روڈ اور بشیر نظامی چوک (ریلوے اسٹیشن) چوک سے گزرتی ہوئی واپس آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔واک کے شرکاء نے مختلف بینرز اورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے حق اور بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔اس موقع پر کشمیر بنے گا

وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے سپورٹس ملک عمر فاروق نے یوم کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی نے پورے خطے کا امن داؤ پر لگا رکھا ہے، پاکستان دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہر عالمی فورم پر کشمیر کے حوالے سے پاکستانی موقف دبنگ، باوقار اور مدلل انداز میں پیش کرکے سفیر کشمیر ہونے کا حق ادا کردیا ہے

پاپولیشن ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ظفراقبال نے کی جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرزطیبہ اعظم،ڈاکٹرعالیہ کوثرکے علاوہ محکمہ کے دیگر افسران وسٹاف اورسول سوسائٹی کے افراد شریک تھے۔واک پاپولیشن ویلفیئر آفس سے شروع ہو کر جھال چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔واک کے شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں نعرے بھی لگائے.

Leave a reply