فیصل آباد ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے تحت کینسر بارے آگاہی واک کا اہتمام

0
28

فیصل آباد ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے تحت کینسر بارے آگاہی واک کا اہتمام

فیصل آباد(باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام کیسزکے عالمی دن کے موقع پر احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کے حوالے سے آگاہی واک منعقد ہوئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد،محکمہ صحت کے دیگر افسران،پیرامیڈیکل سٹاف اور سول سوسائٹی کے افراد شریک تھے۔واک ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے شروع ہو کر ضلع کونسل چوک پہنچ کراختتام پذیرہوئی۔واک کے شرکاء نے احتیاطی تدابیر کی تحریروں پر مشتمل بینرزاورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمباکو نوشی،غیر متوازن خوراک،سہل پسند طرززندگی اور شراب نوشی کیسز کی وجوہات ہیں لہذا روزمرہ زندگی میں محتاط رویہ اپنا کر اس مرض سے بچاؤ ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیسز سے بچنے کے لئے تمباکو وشراب نوشی ترک کریں،متوازن غذا کااستعمال،سیر اور ورزش کو معمول بنائیں،موٹاپے سے بچیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی دن منانے کا مقصد کیسز کے خلاف جیت کے عزم کی تجدید کرنا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کیسز کی چند بڑی وجوہات،کیسز سے بچاؤ کے سنہری اصول سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جسم کے کسی بھی حصے میں رسولی کابننا،منہ میں السریا نہ ٹھیک ہونے والے چھالوں کا بننا،مسلسل وزن میں کمی اور غیر معمولی جسمانی رطوبات کااخراج ہونے کی صورت میں فوری طبی معائنہ کرائیں کیونکہ بروقت تشخیص اور علاج سے کیسز سے بچاؤ ممکن ہے۔انہوں نے بتایا کہ کیسز کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ہیلتھ لائن0800-99000پر مفت کال کی جاسکتی ہے۔
۔۔۔///۔۔۔

Leave a reply