انسداد تمباکو مہم کے اغاز پرڈرائیکٹر ایکسائز کی جانب سے پوری جانچ پڑتال

اسلام آباد: چیف کمشنر اسلام آباد کی وفاقی ضلعی انتظامیہ نے خصوصی انسداد تمباکو مہم شروع کر دی مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اور ڈرائیکٹر ایکسائز بلال اعظم خان نے مشترکہ طور پر کیا مہم کا مقصد وفاقی دارالحکومت میں تمباکو کو رجسٹرڈ کرنا،ٹیکس کلیکشن اور تمباکو استعمال کے اصل اعداد و شمار جمع کرنا ہیں اسلام آباد میں تمباکو وینڈرز ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے مخصوص اجازت ناموں کے حصول کے بعد ہی تمباکو مصنوعات فروخت کر سکیں گے۔
انسداد تمباکو مہم کے اغاز پر ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات اور ڈرائیکٹر ایکسائز بلال اعظم خان نے مختلف دوکانوں کی چیکنگ بھی کی اور مختلف دوکانوں سے سمگلڈ سیگریٹ بھی تحویل میں لیئے گئے اس دوران ڈپٹی کمشنر اور ڈرائیکٹر ایکسائز کی ہدایات پر امپورٹڈ سیگریٹس سے متعلق مختلف دوکانوں کے کاغذات بھی چیک کیئے گیئے اور کاغذات کی تصدیق کیلئے چند دوکانوں کے کاغذات تحویل میں بھی لیئے گئے
ڈرائیکٹر ایکسائز بلال اعظم خانکا کہنا ہے کہ مہم کے دوران وفاقی دارالحکومت میں تمباکو سے متعلق مصنوعات فروخت کرنے والوں کو باقائدہ رجسٹرڈ کیا جائے گاتمباکو سے متعلق دوکانوں کی رجسٹریشن سے اس کے استعمال اور ٹیکس سے متعلق اعداد و شمار جمع کرنے میں بھی مدد ملے گی۔