قوم شہید کی پاکستان کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو تسلیم کرتی ہے. آئی ایس پی آر

0
14
PM Shehbaz Sharif

قوم شہید کی پاکستان کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو تسلیم کرتی ہے. آئی ایس پی آر

گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید مصطفیٰ کمال کی نمازجنازہ میں صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی)، حاضر سروس، ریٹارڈ فوجی افسران سمیت ارکان پارلیمنٹ، سرکاری حکام اور شعبہ ہائے زندگی کے افراد بھی بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے ہیں تاہم انٹر سوسز پبلک ریلیشنز کے مطابق شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قوم ان کی زندگی میں شاندار خدمات اور پاکستان کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو تسلیم کرتی ہے، پاکستان کی مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں دہشت گردی کے خلاف لچکدار اور وہ دہشت گردی کی اس لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔

Leave a reply