امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کی والدہ محترمہ کی نمازہ جنازہ اداکردی گئی،نمازجنازہ بھی خودپڑھائی

0
24

پشاور:امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کی والدہ کی نمازہ جنازہ اداکردی گئی،نمازجنازہ بھی خودپڑھائی،اطلاعات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی والدہ کا نمازہ جنازہ ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نمازہ جنازہ کے بعد لوئر دیر میں سراج الحق کی والدہ کو ثمر باغ میں سپر دخاک کردیا گیا ہے۔

لوئردیر سے ذرائع کے مطابق امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپنی والدہ کی نمازِ جنازہ خود پڑھائی۔نمازِ جنازہ میں سماجی اور سیاسی شخصیات سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ، چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی، وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجا محمد ظفر الحق، جماعت اسلامی کے رہنمائوں، ملک بھر سے سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے تعزیت کے لیے سینیٹر سراج الحق کو فون بھی کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور درجات بلند کرے اورغم زدہ خاندان کو یہ صدمہ صبرو حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی نے لاہور اور دیگر شہروں کے کارکنوں کو ہدایت کی تھی کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر وہ نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ثمر باغ تشریف نہ لائیں۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق امیر جماعت چند دنوں میں منصورہ پہنچیں گے اور وہیں پر اجتماعی دعا ہوگی۔

یاد رہےکہ امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی والدہ کچھ عرصہ سے سخت علیل تھیں اور پشاور کے اسپتال میں زیر علاج تھیں تاہم آج وہ انتقال کر گئی تھی۔

Leave a reply