بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کو ظالم حکومت کا ایک اور ظالمانہ اقدام ہے:شہبازشریف

0
28

لاہور:بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کو ظالم حکومت کا ایک اور ظالمانہ اقدام ہے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے مزید اضافہ کو ظالم حکومت کا ایک اور ظالمانہ اقدام قرار دے دیا

پاکستان کے حزب مخالف رہنما شہبازشریف نے کہا ہے کہ جھوٹی حکومت کا ریلیف کا وعدہ جھوٹ تھا، بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ اس کا ثبوت ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس حکومت نے قوم سے جھوٹ بولا تھا کہ ٹیکس فری بجٹ دیا ہے، یہ ہے اس حکومت کی حقیقت

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میں پہلے ہی یہ کہہ چکا ہوں کہ یہ حکومت چلے گی تو نہ معیشت چلے گی، نہ عوام کی جان بچے گی صنعتوں کوگیس پر سبسڈی کا خاتمہ نئے معاشی بحران کا نکتہ آغاز ہے، صنعت نہ چلی تو روزگار کیسے ملے گا؟

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ گیس پر سبسڈی ختم کرنے سے بجلی مزید مہنگی، صنعتوں کا پہیہ مزید سست ہوجائے گا، یہ نظام نہیں چل سکتا ،نئی خرید کردہ مہنگی ایل این جی یہاں پہنچ کر 5000 روپے فی یونٹ پر فراہم ہونے کی اطلاعات خوفناک ہیں

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 400 سے 500 کیوبک فٹ یومیہ گیس کی قلت بڑھنا کرپشن، نااہلی، مجرمانہ بدانتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،تین سال میں چینی کی قیمت 53 روپے سے 160 ہوگئی،عوام کے لئے یہ قیامت ہے ،چینی کی قیمتوں میں 200 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے ، عوام کے لئے صرف تکلیف ہے، منافع خوروں نے 270 رب روپے ہڑپ کرلئے لیکن حکومت سب اچھا کی رپورٹ دے رہی ہے

شہبازشریف نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ صنعتوں کی پیداوار سست کردے گا ، بے روزگاری مزید بڑھے گی ،پشاور میں چینی کی قیمت 175 روپے کلو ہوگئی ، کہاں ہیں حکومت؟ کہاں ہے اس کا ریلیف؟

شہبازشریف نے مزید کہا کہ ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کے تمام ریکارڈپہلے ہی ٹوٹ چکے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ حکومت ہی بحران کی وجہ ہے، اس طرح معیشت چل سکتی ہے، نہ کاروبار اور نہ عوام زندہ رہ سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عوام جب تک گھروں سے نہیں نکلے گی، مہنگائی کے چکی میں پستی رہے گی

Leave a reply