مولانا فصل الرحمٰن اپوزیشن اور عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کرنے جا رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان

0
22

مولانا فصل الرحمٰن اپوزیشن اور عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کرنے جا رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان

باغی ٹی وی : وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک دفعہ پھر اے پی سی کے ذریعے متحدہ اپوزیشن اور عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "غیر متحدہ اپوزیشن” جتنی ایڑھیاں رگڑ لے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ مولانا فضل الرحمان ایسے سیاسی پیراسائٹ ہیں جو اپنے مہربان کا خون چوس کر چھوڑ دیتے ہیں۔تھالی کے بینگن کے مصداق مولانا کبھی ایک کبھی دوسری پارٹی کی جانب لڑھک جاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا شاید یہ حقیقت ماننے کو تیار نہیں کہ انکا سیاسی کیریئر اپنے اختتام کو پہنچ چکا۔گزشتہ دو سال سے مولانا ہر پارٹی کے ساتھ ملکر حکومت کو ناکام ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن مولانا فضل الرحمان کو ہر اے پی سی میں جگ ہنسائی اور رسوائی ہی ملی ہے۔پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آئی اور عوام کے اعتماد پر قائم ہے۔ نام نہاد متحدہ اپوزیشن کی صفوں میں پھوٹ اور ایک دوسرے پر بے اعتباری سب کے سامنے ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔

Leave a reply