fbpx

گڈاپ پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، شہر میں منشیات کی ترسیل ناکام بنا دی۔

گڈاپ پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، شہر میں منشیات کی ترسیل ناکام بنا دی۔

سپر ہائی وے پر کار کی چیکنگ کے دوران 16 کلو سے زائد فائن کوالٹی چرس برآمد۔

پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی۔گرفتار ملزمان نے دوسرے صوبے سے منشیات لا کر کراچی کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔

گرفتار ملزمان کا کرمنل ڈیٹا چیک کیا جا رہا ہے۔
گرفتار ملزمان سے منشیات کے خریداروں کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزمان میں محمد حنیف اور عبداللہ شامل ہیں۔

ایک اور کارروائی میں گڈاپ سے ریتی بجری کی چوری میں ملوث چار ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان پابندی کے باوجود ملیر ندی سے ریتی چوری کر رہے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں ملحو، نعمان، عقیل اور لونگ شامل ہیں۔