مزید دیکھیں

مقبول

افغانستان کے وزیرداخلہ سراج حقانی عہدے سے مستعفی ہوگئے

کابل: افغانستان کے وزیرداخلہ سراج الدین حقانی عہدے سے...

پاکستان میں عیدالفطر کب ہو گی؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں عید...

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 3 خوارج ہلاک

ضلع خیبر کے علاقے طوردرہ میں سیکیورٹی فورسز نے...

قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر میں تمام کنٹریکٹرز نے معجزہ کر دکھایا۔محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف شام کو قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کرنے آئینگے انشاء اللہ اسٹیڈیم کی تعمیر میں کام کرنے والوں کیلئے ایواڈر کا اعلان کرینگے،

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر میں تمام کنٹریکٹرز نے معجزہ کر دکھایا۔ دن رات ایک کرکے اس ملک کے لیے جو کام کیا ہے اس کی جزا ان کو اللہ تعالیٰ دیں،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرنو کے لیے ورکرز کی محنت کو سراہا اور کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرنو کیلئے ورکرز نے 14،14 گھنٹے کام کیا۔قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرنو میں حصہ لینے والے ہر شخص کا مشکور ہوں۔پروپیگنڈے کے باوجود ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔وزیراعظم شہباز شریف آج قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔ قذافی اسٹیڈیم کا شمار دنیا کے بہترین کرکٹ گراؤنڈز میں ہوگا۔بہت سارے لوگوں کے پیغامات آرہے ہیں کہ آپ نے اسٹیڈیم بنا دیا مبارکباد کے اصل حقدار اسٹیڈیم کی تکمیل میں کام کرنے والے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ ہمارے بہت سے مزدور بھائی اسٹیڈیم کی تکمیل میں ٹک ٹاکر بن گئے ہیں ہم آپ کی ٹک ٹاک ویڈیو ضرور مس کرینگے،

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے نئے تعمیر کردہ قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے لیے حکام کو بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تقریب کو نئے قذافی اسٹیڈیم کے شایان شان ہونا چاہیے،محسن نقوی آج صبح ہی چین سے واپس لاہور پہنچے اور بغیر آرام کیے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ انہوں نے قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے لیے فخر کا مقام ہے، ریکارڈ مدت میں اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام مکمل کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے،محسن نقوی نے کہا کہ دنیائے کرکٹ کا خوبصورت ترین عالمی معیار کا قذافی اسٹیڈیم ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا، قوم سے کیا وعدہ پورا ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں، شائقین اور کھلاڑی اسٹیڈیم میں فراہم کردہ جدید سہولتوں سے محظوظ ہوں گے، ورکرز، ایف ڈبلیو او، نیسپاک، کنٹریکٹر اور پی سی بی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

نئے تعمیر کردہ قذافی سٹیڈیم کا آج باقاعدہ افتتاح ہو گا، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف قذافی سٹیڈیم کا افتتاح کریں گے، آج سٹیڈیم میں عوام کا داخلہ مفت ہو گا،قذافی سٹیڈیم کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں معروف سنگرز آواز کا جادو جگائیں گے، علی ظفر، عارف لوہار اور آئمہ بیگ افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے جبکہ آتش بازی، لائٹس شو اور ڈھول کا شاندار مظاہرہ ہو گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے 1500 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ
قذافی سٹیڈیم کی ریکارڈ مدت میں تکمیل، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے 1500 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ دیا گیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزدوروں کے ساتھ ان کی نشتوں پر جا کر ملاقات کی اور لنچ کیا ،مزدوروں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ سلفیاں اور تصویریں بنوائیں،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے دن رات محنت کر کے سٹیڈیم مکمل کرنے پر ورکرز کا شکریہ ادا کیا اور شاباش دی،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزدوروں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزدوروں کو کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ دیکھنے کی دعوت دی اور کہا کہ آپ قوم کے ہیرو ہیں۔ سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔

اس موقع پر مزدوروں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی صاحب آپ نے کمال کر دیا۔3 ماہ سے قذافی سٹیڈیم میں ہیں۔ سٹیڈیم دیکھ کر دل خوش ہو گیا ہے۔محسن صاحب آپ کی محنت رنگ لائی ہے۔ ہم خود آپ کو سٹیڈیم میں صبح شام دیکھتے ہیں۔لنچ بھی ہم اپنے” ہتھیاروں” کے ساتھ کر رہے ہیں۔ بعض مزدور بیلچہ ساتھ اٹھائے لنچ کرتے رہے ،

مزدوروں نے مٹن قورمہ۔ چکن روسٹ۔ بیف پلاو اور لائیو گرما گرم نان پر مشتمل لنچ کیا،زردہ۔ رائتہ۔ فریش سلاد۔ منرل واٹر ۔ کولڈ ڈرنکس اور کشمیری چائے سے مزدوروں کی تواضع کی گئی،ایڈوائزر عامر میر۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر۔ پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان۔ چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی۔ ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر۔ نیسپاک ۔ پی سی بی کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.

سلیکشن کمیٹی کو اختیار ہے وہ چیمپئنز ٹرافی کے قومی اسکواڈ میں تبدیلی کرتے ہیں یا نہیں،محسن نقوی
علاوہ ازیں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کو ری ویو کررہی ہے،سلیکشن کمیٹی کو اختیار ہے وہ چیمپئنز ٹرافی کے قومی اسکواڈ میں تبدیلی کرتے ہیں یا نہیں،خوشدل شاہ اور فہیم اشرف کو نیک نیتی سے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا، دبئی کےلیے ویزے کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، جس کے پاس میچ کا کارڈ یا ٹکٹ ہوگا اسے ویزا مل جائے گا، 16 فروری کو چیمپئنز ٹرافی کی تقریب آئی سی سی کی آفیشل تقریب ہے، جس میں مختلف ممالک کے لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے،آئی سی سی کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی کے میچ پاسز کی ڈیل طے پائی ہے، آئی سی سی سے طے شدہ رقم لیں گے، قذافی اسٹیڈیم کے نئے فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر اگلے ایک سال میں مکمل کریں گے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو نئے طریقے سے ڈیزائن کریں گے، این سی اے کے ٹریننگ گراؤنڈ کی توسیع کریں گے، وی آئی پی باکسز کو 6 سال کےلیے کرائے پر دیں گے،ہر باکس کی قیمت 10 کروڑ روپے رکھی جائے گی، 24 باکسز میں سے کچھ سیریز ٹو سیریز رینٹ کریں گے اور باقی کچھ مدت کےلیے کرائے پر دیں گے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan