ورلڈ ہیڈر ایڈ

گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کی ناک اور بال کاٹ دیئے

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کے بال کاٹ دیئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ لاہور کے تھانہ فیکٹری ایریا میں پیش آیا ،پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں شوہر نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس کے مطابق ملزم ساجد نے اپنی اہلیہ 30 سالہ شازیہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سرکے بال اور ناک کاٹ دی،

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی ،خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں

چند روز قبل صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کے علاقہ تھانہ بستی ملوک میں خاتون پر تشدد کا ایک اور واقعہ پیش آیا، پنجائیت نے کوثربی بی پر تشدد کرکے اس کے سر کے بال بھی کاٹ دیئے اورگنجا کردیا ، کوثر بی بی چار بچوں کی ماں ہے، پنجائیت میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ خاتون کے کسی کے ساتھ ناجائزتعلقات ہیں،

جبکہ ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کا کہناتھا کہ گھریلو جھگڑا ہواجس پر میرا منہ کالا کیا اور سر کے بال مونڈھ دیئے گئے،متاثرہ خاتون کے سر کے بال مونڈھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، خاتون نے حصول انصاف کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.