غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

0
107

غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس لاک ڈاؤن کو دو ہفتے ہو گئے، ایک بھی غریب کو حکومت کی طرف سے ابھی تک امداد نہیں ملی تا ہم حکمران جماعت نے کرونا ٹائیگر فورس کے لئے شرٹس پر 45 کروڑ لگا دیئے

سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ کرونا ٹائیگر فورس کے لئے شرٹ بن رہی ہیں، تینوں پی ٹی آئی کے جھنڈے کے رنگ استعمال ہو رہے ہیں، اس میں 45 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

سوال یہ ہے کہ یہ کوئی ٹرینڈ لوگ نہیں نہ سرکاری ملازم ہیں، ان کی تربیت کون کرے گا، انکو تربیت کی ضرورت ہو گی، اسکو سیاسی ونگ پارٹی کا سمجھا جائے گا جس میں ڈسپلن نہیں ہو گی، اس میں کئی طرح کے لڑکے ذمہ دار غیر ذمہ دار ہوں گے، ٹریننگ کا وقت نہیں، ایمرجنسی ہے ،کب تک ٹریننگ کریں گے، ٹریننگ ایک مزاج کا نام ہے، بات کیسے کرنی ہے، سرکاری ملازم کو تو ذمہ داری کا احساس ہوتا ہے لیکن یہ کیا کریں گے.

ایسے وقت میں جب کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں غریب شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ابھی تک وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے کہیں بھی کسی ایک شہری کو بھی امداد نہیں ملی. جتنا خرچ ٹائیگر فورس کی شرٹس پرنٹ کروانے پر کیا جا رہا ہے ان پیسوں‌سے ایک لاکھ 28 ہزار 5 سو گھرانوں میں 3500 روپے فی کس کے حساب سے راشن پہنچایا جا سکتا ہے.

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس 14 اپریل سے فیلڈ میں کام شروع کردے گی،ٹائیگر فورس مکمل لاک ڈاؤن یا کرفیو کی صورت میں کام کرے گی، نوجوان ہنگامی حالات میں گھروں تک راشن سپلائی اور فوڈ چین بحال رکھیں گے، نوجوان رضاکار ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کر سکیں گے۔ ٹائیگر فورس میں 18 سال سے زیادہ عمر کے نوجوان شامل ہو سکیں گے،ہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ڈیٹا شیرنگ کی جائے گی ، رضا کار فورس قرنطینیہ میں رکھے گئے افراد کی پہرا داری کا کام بھی کرے گی ، نوجوانوں کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان اس فورس میں شامل ہو سکتے ہیں.

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ نوجوان کورونا جیسی آفت سے نمٹنے کی کوششوں میں ہمارا ہاتھ بٹائیں اور ہماری کورونا ٹائیگر فورس جسے اس وباءسے جنم لینے والے مسائل کے خلاف جہاد کے لئے منظم کیا جا رہا ہے ، کا حصہ بنتے ہوئے بیماری کے خلاف جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں۔ سٹیزن پورٹل ایپلیکشن استعمال کیجیئے اور اپنا اندراج کرائیے، پاکستان سٹیزن پورٹل شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر تمام اداروں کے درمیان رابطے کا مربوط نظام ہے

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے وائرل ان تصاویر کا وزیراعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی "ٹائیگر فورس” سے قطعی کوئی تعلق نہیں! حکومتی سطح پر ایسی کوئی شرٹس پرنٹ کروائی جا رہی ہیں نہ حالات ایسے اقدامات کا اجازت دیتے ہیں! کورونا ریلیف ٹائیگر فورس مکمل طور پر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہے!

کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن

Leave a reply