غیر ملکی سرمایہ کاروں کو لوٹنے کی عجیب و غریب اور افسوس ناک کہانی سامنے آگئی

0
37

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو لوٹنے کی عجیب و غریب اور افسوس ناک کہانی سامنے آگئی

باغی ٹی وی : لاہور میں دو غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اغواء کرکےڈیڑھ کروڑ کی لوٹ مار کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ، ان حالات میں غیر ملکی سرمایہ کار کیسے آئیں گے؟۔

واردات سوئٹزرلینڈ کے رہائشی اہرہارڈٹ سٹیفن اور جرمنی کے میگروین ماریہ سپاری کے ساتھ ہوئی۔دونوں غیر ملکی سرمایہ کار سوٹرزلینڈ زیورچ سے 10 فروری 2021کو لاہور آئےاور پی سی ہوٹل میں ٹھہرے۔

رانا عرفان محمودنامی شخص نے ان غیر ملکیوں کو انویسٹمنٹ کا جھانسہ دے کر پاکستان لاہور بلایاتھا۔ راناعرفان محمود ان کو کچھ لوگوں سے ملوانے اور کھانا کھلانے کے بہانے رات ساڑھے نو بجے پی سی ہوٹل کی گاڑی پر ان کو لے کرباہر نکلا۔

اس نے کچھ سڑکوں پر گھمانے کے بعد گاڑی ایک جگہ ویرانے میں روک دی۔جس کے بعد وہاں دو اور گاڑیاں آکر رکیں۔انہوں نے غیر ملکیوں کو ایک گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ بٹھادیا۔ڈیڑھ گھنٹے بعد انہوں نے ایک تنگ سڑک پر گاڑی روکی۔وہاں ایک اورگاڑی میں تین افراد سوار تھے،جن کے پاس اسلحہ تھا اور گاڑی کے ڈیش بورڈ پر پولیس والی نیلی لائٹ بھی پڑی تھی۔

انہوں نے غیر ملکیوں کے کپڑوں پرشاپرسےپاؤڈر نکال کر ( منشیات)ملنا شروع کردیااور آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر دونوں غیر ملکیوں کوایک ڈیرے پر لےجا کرگن پوائنٹ پر12 لاکھ سے زائد مالیت کے یوروچھیننے کے بعد 1.86بٹ کوائن کرنسی بزریعہ لیب ٹاپ ٹرانسفر کرالئے۔

جس کے بعد ملزمان نے غیر ملکیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک شخص جس نے جعلی پریس کی شرٹ پہن رکھی تھی۔اس سے دونوں کی ویڈیو بنوائی۔

ملزمان نے ان سے مزید30 کروڑکا مطالبہ کیااور کہا کہ پاکستان میں منشیات کی سزا موت ہے،اگر30 کروڑ نہ دئیے تو وہ یہ ویڈیو نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا پر وائرل کردیں گے۔

غیر ملکیوں کے جان بچانے کے لئےرقم دینے کے وعدے پر ملزمان ان کو ایک ٹیکسی سٹینڈ پر چھوڑگئے۔

تھانہ ریس کورس پولیس نے یو جی ایس کمپنی کی طرف سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے مترجم عطاء النور ثاقب کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکاہے۔

Leave a reply