اداکارہ صنم سعید جو ٹی وی کی بہترین اداکارہ ہیں انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا ہے، ٹی وی پر تو انہیں بہت پذیرائی ملی فلموں میں بھی انہیںپذیرائی ملی لیکن اُس طرحسے نہیں جس طرحملنی چاہیے تھی. صنم بڑی سکرین پر ایک آدھ پراجیکٹ میں ہی نظر آئیں. کافی عرصے سے صنم سکرین سے غائب ہیں حال ہی میں انہوںنے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ جو بھی فلمیں بنائی جائیں یہ دیکھنا چاہیے کہ ان کا فلم انڈسڑی کو فائدہ ہو رہا ہے یا نہیں، ہاں ایک ہزار بھی غیر معیاری فلمیںبنا لی جائیں ان کا فلم انڈسٹری کو کسی طور فائدہ نہیںہو گا.
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیشہ فلم کو اس حوالے سے دیکھیں کہ اسکا معیار کیا ہے. اداکارہ نے مزید کہا کہ میں کبھی بھی کسی کے بارے میںبات نہیں کرتی کون کیا کررہا ہے اس پر بھی توجہ نہیں دیتی یہی وجہ ہے کہ کوئی مجھ پر سوال نہیں اٹھاتا نہ ہی میرے بارے میں بات کرتاہے اور ویسے بھی میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ میں اسکو اس چیز میںبرباد کردوںکہ دوسرا کیا کررہا ہے. صنم سعید نے ایک سوال کے جواب میںکہا کہ وقت بہت بڑا استاد ہے یہ بہت کچھ سکھا دیتا ہے لیکن اگر کوئی سیکھنا چاہے تو، میںبھی وقت سے بہت کچھ سیکھا اور جو وقت سکھاتا ہے اسے انسان کبھی نہیںبھولتا. اگر آپ کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پھر جو کام کررہے ہیں اس بارے میں آگاہی حاصل کریں تجربے کریں.