ننکانہ صاحب : نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر میں بغیر حکومتی دستیاویزات کے چلنے والے پٹرول پمپوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کاآغازکر دیا گیاہے جس کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر ز،محکمہ اینٹی کرپشن،کسٹم،سول ڈیفنس،انڈسٹریز ،پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان شامل ہیں، حکومتی دستاویزات نہ ہونے، پیمانے میں کمی اور حکومتی نرخوں سے زائد وصول کرنے والے پٹرول پمپوں کے خلاف بلا امتیازکاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہا رڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے حکومت پنجاب کی ہدایت پرتشکیل کردہ ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد کی سربراہی میں تحصیل ننکانہ صاحب کی حدود میں ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی نے 09 پٹرول پمپس سیل کیے جن میںہسکول ننکانہ پٹرولنگ اینڈ سی این جی اسٹیشن ،علیزپٹرولنگ سروس ،عرفان فلنگ اسٹیشن بچیکی روڈ ، مقبول پہلوان فلنگ اسٹیشن چاہ پکا، النور فلنگ اسٹیشن جڑانوالہ روڈ موڑ کھنڈا، غلام دستگیر فلنگ اسٹیشن ہیڈبلوکی روڈ موڑکھنڈا، عبداللہ فلنگ اسٹیشن ہیڈبلوکی روڈ موڑکھنڈا، اتفاق پٹرولنگ سروس موڑکھنڈا، اعوان فلنگ اسٹیشن جڑانوالہ روڈ منڈی فیض آبادشامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے بتایا کہ سربمہر کیے گئے پٹرول پمپس کے مالکان کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں،07یوم کے اندرمطلوبہ دستاویزات بارے جواب جمع کرانے کے حکم نامے جاری کردیے گئے ہیں۔ڈی سی ننکانہ نے کہا کہ تسلی بخش جواب نہ ہونے کی صورت میں پٹرول پمپس مالکان کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا ، مقدمہ درج ہونے پر پٹرول پمپس مالکان کو 14سال قید اور جائیداد ضبط کرنے کی سزا ہوسکتی ہے۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved