گاجر کا مربہ بنانے کا آسان طریقہ

0
163

اجزاء:
گاجر 2 کلو
روح کیوڑہ 2 چھٹانک
چینی 3 کلو
سبز الائچی 20 عدد

ترکیب:
گاجروں کو اچھی طرح دھو کر چھیل لیں اگر گاجریں چھوٹی ہوں تو ثابت رہنے دیں اور اگر بڑی ہوں تو دو ٹکڑے کر لیں اور کیل نکال دیں اس کے بعد ایک بڑی دیگچی میں گاجریں اور تین کلو پانی ڈال کر چولہے پر ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں جب گاجریں گل جائیں اور چاشنی گاڑھی ہو جائے تو اس میں روض کیوڑی اور الائچی کے دانے نکال کر ڈال دیں اور مزید پکنے دیں 7 منٹ بعد شولہے پر سے اتار لیں اور ٹھنڈا ہو نے کے لئے رکھ دیں جب ٹھنڈا ہو جائے تو کسی صاف مرتبان میں ڈال کر اس کا منہ اچھی طرح باندھ کر محفوظ کر لیں چند دن بعد استعمال کریں نہایت ہی عمدہ اور لذیذ مربہ تیار ہے

Leave a reply