گیم آف تھرون فیم ایکٹر اینڈریورڈ نبار پر اسرار طور پر ہلاک

0
36

اداکار کرسمس کے موقع پر بلفاسٹ میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی

بلفاسٹ( آئی این پی) گیم آف تھرون سے شہرت حاصل کرنے والے بے مثال اداھار اینڈریوڈ نبار اس دنیا سے رخصت ہو گئے انھوں نے تھیون گریجوائے کے کردار میں اپنی بے مثال اداکاری کے جوہر دکھا کر کافی شہرت اور تعریف و تحسین حاصل کی تھی ان کی موت کی دوستوں اور ساتھی اداکاروں نے تصدیق کر دی ہے وہ کرسمس کے موقع پر بلفاسٹ آئر لینڈ میں اپنی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے ان کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی اطلاعات کے مطابق پولیس نے ان کی موت کو مشتبہ قرار دینے کی تردید کر دی ہے ادکار اپنی عمر کی تیسری دہائی میں تھے ایک ڈی جے کے طور پر بھی کام کرتے تھے ان کی اداکاری کے کرئر میں لائن آف ڈیوٹی اور ڈیری گرلز جیسے مشہور ٹی وی شو شامل تھے

Leave a reply