گالم گلوچ تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک بن چکا ،کہیں غائب نہیں، ترین گروپ کے رہنما کا بیان

0
51

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترین گروپ کے رہنما راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ میں کہیں غائب نہیں ہوا، اسلام آباد میں موجود ہوں اور ووٹ بھی دوں گا ،

ترین گروپ کے رہنما راجہ ریاض کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو اس وقت نااہل مشیروں کا سامنا ہے وزیر اعظم مہنگائی اور کرپشن کے خلاف سخت اقدامات کریں گالم گلوچ تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے،وزیر اعظم عمران خان کو اپنے ورکز کے رویے کا نوٹس لینا چاہیے ،کسی نے کوئی پیسہ نہیں دیا،ہم نے ووٹ ضمیر کے مطابق دینا ہے پوری قوم کو پتہ ہے پولیس سے لاجز پر حملہ کرایاگیا،ہمارے ارکان پر تشدد کیاگیا تھانے لے گئے، محسوس کیا جو واقعہ لاجز میں ہوا وہ ہمارے ساتھ بھی ہوسکتاہے،2درجن سے زائد ارکان قومی اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں،

پی ٹی آئی کے راجہ ریاض،باسط سلطان راجہ، احمد حسین ڈیہڑ اور نورعالم خان سندھ ہاوس میں موجود ہیں،نورعالم کا کہنا ہے کہ ہم لائے نہیں گئے خود آئے ہیں،لوڈشیڈنگ یا کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی تو کہاگیا کیا آپ پیپلزپارٹی میں ہو،میرے حلقے میں گیس نہیں آتی کوئی بات سننے والا نہیں،

ملتان سے حکوتی رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ بھی سندھ ہاؤس میں موجود ہیں ،احمد حسین ڈیہڑ کا کہنا ہے کہ اپنی مرضی سے آئے ہیں حکومت کا پیسوں کا الزام جھوٹ ہے، چند ماہ قبل ملتان میں ریسکیو 1122کو 40کروڑ کی زمین عطیہ کی ہم پیسے لے کر بکنے والے نہیں

باسط سلطان بخاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت سے کوئی وزارت نہیں مانگی،ایک منصوبہ تھا جو اپنی سربراہی میں مکمل کرنے کا کہا،حکومت نے ساڑھے تین سالوں میں کچھ نہیں کیا،

دوسری جانب تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کے اجلاسوں میں اراکین کی تعداد کم ہونے لگی ہےترین گروپ کے حالیہ 5 اجلاسوں میں راجہ ریاض سمیت کوئی رکن قومی اسمبلی شریک نہیں ہوا جب کہ حالیہ اجلاسوں میں ترین گروپ کے 10 ارکان پنجاب اسمبلی بھی شریک نہیں ہوئے

جہانگیر ترین علاج کے لئے لندن گئے ہوئے ہیں اور وہ ابھی تک واپس نہیں آئے،

قبل ازیں گورنر سندھ عمرن اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں کسی کو منانے نہیں اپنے بھائی کے گھر آیا ہوں سندھ ہاوس میں خریدو فروخت کا بازار لگا ہوا ہے،عامر لیاقت حسین کے ضمیر کی قیمت ان کے تصور سے زیادہ ہے، عامر لیاقت پیسے پر بکنے والا شخص نہیں ہے، ہمارے ایم این ایز کو خریدنے کی کوشش کی جاری ہے،عمران خان ایک غیرت مند وزیراعظم ہیں، عمران خان کی لڑائی صرف اپنی قوم کو خودمختار بنانے کیلئے ہیں،ہمارے پاس 172 کا نمبرز پورے ہیں، ہمارے اتحادی حق اور سچ کا ساتھ دیں گے،

دوسری جانب عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں نیوٹرل ہوں کسی کی طرف نہیں ،میں عمران خان کے ساتھ ہوں یا نہیں اچھا فیصلہ جلد سامنے آئے گا،

راہنما پیپلزپارٹی سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ سلطنت نیازیہ تکبر کی وجہ سے جمہوریت کے سمندر میں ڈوب رہی ہے۔
پی ٹی آئی وزرا کو عمران خان کی نہیں اپنی نوکری کی فکر ہے۔عمران خان کے ساتھ شیخ رشید کی سیاست آخری ہچکیاں لے رہی ہے۔پی ٹی آئی کو اپنے اسمبلی ممبران نہیں مل رہے تو ہمارا کیا تعلق، عمران خان سازش سے اقتدار میں آئے تھے جمہوری طریقے سے نکالے جا رہے ہیں ۔سندھ ہاؤس کا نام سن کر عمران خان کو پسینہ آ رہا ہے

قبل ازیں ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار اپنی کرسی بچانے کےلئے اب ٹیچر اور ایس ایچ اوز کے تبادلوں کا سہارا لے رہے ہیں آجکل تبادلوں اور فنڈز کی حکومتی ٹرالیاں اور ٹرک بھر کے ایوان وزیراعلیٰ پہنچ رہے ہیں چار سال پی ٹی آئی کے جن ایم پی ایز پر وزیراعلیٰ ہاﺅس کے دورازے بند رہے وہ آج کھل گئے ہیں عثمان بزدار اب صوبے کے مسائل کی بجائے ارکان اسمبلی کی فرمائش پر درجہ چہارم کے ملازمین کے بھی تبادلے کررہے ہیں عثمان بزدار کے نیچے سے جب کرسی سرکنے لگی ہے تو ارکان اسمبلی یاد آگئے 20ایم پی اے جہانگیر ترین کے گروپ میں، 30علیم خان گروپ میں 14 چھینہ گروپ میں ہیں، عثمان بزدار کے پاس صرف 100 ایم پی اے رہ گئے ہیں دو،چار دنوں میں آدھے سے زیادہ دائیں ،بائیں ہونے والے ہیں عنقریب عثمان بزدار اکیلے ہی وزیراعلیٰ ہاﺅس میں عدم اعتماد تک مکھیاں ماریں گے

واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہو گی، 27 مارچ کو ڈی چوک پر تحریک انصاف نے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے جبکہ 25 مارچ کو اپوزیشن اتحاد نے بھی اپنے کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کا کہہ دیا ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک 25 مارچ کو پہنچیں گے اور کب تک وہاں بیٹھنا ہے اسکا فیصلہ اسی روز کریں گے،

پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان

عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

آنے والے دن پاکستان کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن دن ہیں، وزیراعظم

الیکشن کمیشن کا نوٹس، وزیراعظم عدالت پہنچ گئے

سپریم کورٹ بار نے تصادم روکنے کی آئینی درخواست دائر کردی

چودھری برادران کی جانب سے 25 مارچ تک مہلت مانگی گئی ہے،اہم شخصیت کا انکشاف

ٹائیگر فورس سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کررہی ہے، پی پی اراکین اسمبلی کا انکشاف

کہتے ہیں پانچ سال کے لیے قومی حکومت بنے گی ،ایسی کی تیسی تمہاری ،شیخ رشید

Leave a reply