گانے میں حسینہ واجد کا نام آنے پر تقریب منتظمین کے پانچ افراد گرفتار
بنگلہ دیش: ثقافتی تقریب میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے نام کے گانے پر بچوں کا رقص، ڈی سی نے 5 افراد کی گرفتاری کا حکم دے دیا،
بنگلہ دیش میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے نام کا ایک گانا بجانے کے جرم میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، ایک آئی ٹی پارک کا نام جو حسینہ کے نام پر رکھا گیا تھا، ایک گانے میں ذکر کیا گیا تھا جس پر کچھ بچوں نے ثقافتی پروگرام میں رقص کیا تھا۔یہ پروگرام جیسورجمنازیم میں جیسور میں پانچویں بین الاقوامی اوپن کراٹے مقابلے کی افتتاحی تقریب کے دوران منعقد ہوا۔ جیسور میں خواتین کی ایک تنظیم جیتی سوسائٹی نے اس تقریب کی حمایت کی۔ ایک ثقافتی تنظیم سے وابستہ بچوں نے گانے پر رقص کیا اور اب ایک صحافی سمیت تینوں تنظیموں کے عہدیداروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پانچوں افراد کی شناخت بنگلہ دیش کراٹے آرگنائزیشن جیسور کے صدر ہمایوں کبیر، جنرل سکریٹری رفیق الاسلام، جیتی سوسائٹی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ارچنا بسواس، ثقافتی تنظیم کے جنرل سکریٹری شیکھر جاشور روشن آرا اور روزنامہ سپندن کے فوٹو جرنلسٹ عمران حسن کے طور پر کی گئی ہے۔
افتتاحی تقریب ہفتہ کو منعقد ہوئی جہاں ثقافتی تنظیم شیکھر جیسور کے کچھ بچوں نے ایک گانے پر رقص کیا جسے جیسور کا تھیم سانگ کہا جاتا ہے۔ اس گانے میں شیخ حسینہ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک سمیت جیسور سے متعلق مختلف روایات اور اداروں کا ذکر کیا گیا ہے۔ نام سن کر وہاں موجود ڈی سی نے انہیں گانا بند کرنے کو کہا۔گانے میں حسینہ کا نام سن کر ڈی سی اظہر الاسلام برہم ہوگئے اور پوچھا کہ گانے میں شیخ حسینہ کا نام کیسے آیا؟ منتظمین نے ڈی سی سے معذرت کی،تاہم انہوں نے کہا کہ واقعہ سے جڑے ہر شخص کو پولیس کی تحویل میں لے کر معاملے کی تحقیقات کی جائے گی۔اسی مناسبت سے ڈی سی کے حکم پر تقریب سے وابستہ پانچوں افراد کو گرفتار کر کے تھانے لے جایا گیا۔ تاہم بعد میں انہیں ضمانتی مچلکے پر رہا کر دیا گیا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ کافی منت سماجت کے بعد ڈی سی نے مقابلے کو آگے جانے کی اجازت دی۔
بھارت حسینہ کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے، مرزا فخر الاسلام
حسینہ دہلی میں بیٹھ کر عوامی فتح کو ناکام بنانے کی سازش کر رہی ہے،مرزا فخرالاسلام
حسینہ کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی کی درخواست دائر
مچھلی کے تاجر کے قتل پر حسینہ واجدکے خلاف مقدمہ درج
گرفتاری کا خوف،حسینہ کی پارٹی کے رہنما”دودھ کا غسل” کر کے پارٹی چھوڑنے لگے
بنگلہ دیش، ریلوے اسٹیشن پر لوٹ مار،تشدد،100 سے زائد زخمی
ڈاکٹر یونس کی مودی کو فون کال، اقلیتوں کے تحفظ کی یقین دہانی