گندم برآمد کرنے پر پابندی

اقتصادی تعاون کمیٹی نے گندم کی برآمدات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

ملک میں گندم کی پیداوار میں کمی اور روٹی سمیت آٹے سے بننے والی دیگر غذائی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے پیشِ نظر وفاقی حکومت نے گندم کی برآمدات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت تحفظ خوراک نے رواں سال گندم کی پیداوار کے متعین کردہ ہدف 2 کروڑ 55 لاکھ ٹن کے مقابلے 2 کروڑ 41 لاکھ 20 ہزار ٹن پیداوار ریکارڈ کی، علاوہ ازیں رواں برس حاصل شدہ مقدار بھی گزشتہ برس کے مقابلے 33 فیصد کم رہی

وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و مالیات ڈاکٹر حفیظ شیخ کی سربراہی میں ہونےو الے کابینہ کی اقتصادی تعاون کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں شماریات کے لیے قیمتوں کے تعین میں بیس ایئر 16-2015 مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ غیر نقصان دہ ایلومینیئم ویسٹ اور اسکریپ کی درآمد کی بھی اجازت دی گئی ۔

Comments are closed.