گندم کی قیمت کے متعلق عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس

0
24

عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں ای سی سی کا اجلاس

باغی ٹی وی : مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں ای سی سی نے گندم کی امدادی قیمت کا مزید جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنا دی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی گندم کی امدادی قیمت کاجائزہ لے گی ،کمیٹی میں وفاقی وزراء فخرامام، عمرایوب، ندیم بابر، اسدعمر، خسرو بختیارشامل ہیں ، ذرائع کے مطابق کمیٹی گندم کی فی من امدادی قیمت مقرر کرنے کیلئے تجاویز تیار کرے گی، ذرائع کے مطابق گندم کی فی من قیمت میں 345 روپے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق کے پی کے نے گندم کی اٹھارہ سو روپے امدادی قیمت مقرر کرنے کی تجویز دی تھی،پنجاب نے 14 سو روپے سے بڑھا کر 1650 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی تھی،بلوچستان نے 17 سو 45 روپے فی من مقرر کرنے کی تجویز دی تھی۔ذرائع کے مطابق سندھ نے فی من گندم کی امدادی قیمت کیلئے کوئی تجویز نہیں دی تھی، اس وقت فی من گندم کی امدادی قیمت 14 سو روپے ہے
اس سے قبل گندم کے معاملے پر وفاق کی سندھ حکومت سے شکایت پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے زیر صدارت سندھ کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں 16 اکتوبر سے گندم ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں گندم کی قیمت 3687.50 فی بیگ بشمول باردانہ مقرر کر دی گئی۔

سندھ کابینہ نے محکمہ خوراک کوگندم ریلیز کرنے کی ہدایت کر دی


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق مذکورہ فیصلے سے آٹے کی ایکس مل قیمت 9.13 روپے فی کلو ہو جائے گی۔ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث گندم مہنگی ہوئی۔

Leave a reply