گندم اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

0
39

گندم اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گندم اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی

سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی، محمد زمان گیلانی نامی شہری کی درخواست پر سماعت ہوئیدرخواست میں ایف آئی اے، وزارت خوراک، سیکرٹری خوراک پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،

درخواست میں کہا گیا کہ عدالت گندم اور چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دے، عدالت قیمتوں میں اضافے کے مرتکب ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے،

درخواست میں کہا گیا کہ ماضی کے مقابلے میں گنے کی پیداوار زیادہ ہونے کے باوجود چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پاکستان کے چند شہروں میں آٹے کی فی کلو قیمت 70 روپے تک پہنچ گئی ہے،

درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہونے کی صورت میں عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی گئی

آپ کہیں چینی سستی کردی،مارکیٹ میں 105روپے ملے تو کیا فائدہ،سپریم کورٹ کے ریمارکس

Leave a reply