‏افغانستان سے مذاکرات ، علی امین گنڈا پور کے موقف کی حمایت کرتا ہوں،عمران خان

imran

سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏سب سے کم دہشت گردی پی ٹی آئی کے دور میں ہوئی ،

عمران خان کا کہنا تھاکہ ‏افغانستان سے مذاکرات سے متعلق علی امین گنڈا پور کے موقف کی حمایت کرتا ہوں وہ بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے ، ‏انہیں علی امین گنڈاپور کے پاؤں پکڑنے چاہیے کہ خدا کے واسطے جا کر افغانستان سے بات کرو بات چیت کے بغیر دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی ،وزارت خارجہ کے مینڈیٹ کو چھوڑیں وہ دہشتگردی ختم کرنے کی بات کر رہا ہے یہ احمقانہ بیان دے رہے ہیں، علی امین بالکل ٹھیک بات کر رہا ہے،وفاق کراس بارڈر دہشتگردی کی بات کر رہا ہے لیکن کچھ کر بھی نہیں رہا، اگر دہشتگردی ختم نہ ہوئی تو ہماری "اکانومی چوک” کر جائے گی،کراس بارڈر دہشتگردی روکنا وفاق کا کام ہے،علی امین نے کون سی غلط بات کی ہے، کے پی میں حالات خراب ہیں،پولیس والے خود کو بچا رہے ہیں،خیبرپختونخوا میں پولیس کا معاملہ بغاوت تک پہنچ چکا ہے،ڈنڈا لیکر ملک سمیت سب کچھ ٹھیک کرنے کی فکر کرنے والے کو کہتا ہوں آپریشن مسئلے کا حل نہیں،

مولانا فضل الرحمان کا کسی بھی عہدے پر توسیع نہ دینے کا بیان خوش آئند ہے،عمران خان
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا کسی بھی عہدے پر توسیع نہ دینے کا بیان خوش آئند ہے،شکر ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ کسی بھی توسیع کو نہیں مانتے، کسی بھی "ایکسٹینشن” کا ساتھ نہ دینے کا مولانا فضل الرحمان کا بیان قابل ستائش ہے،نواز شریف نے پہلے ڈنڈوں سے سُپریم کورٹ پر حملہ کیا اب توسیع دیکر حملہ آور ہونے جا رہے ہیں، قاضی فائز عیسیٰ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور انتخابی دھاندلیوں کو تحفظ دے رہا ہے، اسی کے انعام میں قاضی فائز عیسیٰ کو توسیع دینے کی کوشش ہو رہی ہے،جب آپ عدلیہ پر حاوی ہوں گے تو ملک تباہ ہو جائے گا، علی امین گنڈا پور غائب ہوا،کسی کو نہیں پتہ کدھر گیا تھا،وہ ان کی لاج رکھ رہا ہے،بُول نہیں رہا،8ستمبر کے جلسے پر اسٹیبلشمنٹ نے مُجھے دھوکہ دیا،پولیس اور ماتحت عدلیہ سے لوگوں کا اعتماد اُٹھ گیا ہے،گزشتہ دنوں جج نے 3 گھنٹے ہدایات لے کر بشریٰ بی بی کے خلاف فیصلہ دیا،

شہباز شریف کو وزیراعظم کہنے کا کوئی فائدہ نہیں وہ ہر چیز کے لیے این او سی لیتا ہے کیا پتہ کل اس کو بھی غائب کر دیں،عمران خان
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سنگاپور میں 140 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی،پاکستان میں ایک ارب ڈالر سے بھی کم سرمایہ کاری آئی،سرمایہ کاری وہاں آتی ہے جہاں قانون کی بالادستی ہوتی ہے،ججز کو دھمکیاں مل رہی ہیں عدالتی نظام کو تباہ کیا جا رہا ہے،بیرون ملک مقیم ایک کروڑ پاکستانی پاکستان کا مستقبل ہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانی ہی پاکستان کو بچا سکتے ہیں،آئی ایم ایف سے تب آزاد ہوں گے جب بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کریں گے، واحد فیڈرل پارٹی ہیں جو ملک کو اکٹھا رکھ سکتے ہیں، شہباز شریف کو وزیراعظم کہنے کا کوئی فائدہ نہیں وہ ہر چیز کے لیے این او سی لیتا ہے کیا پتہ کل اس کو بھی غائب کر دیں

جیل میں رہنا ہمارے لئے عبادت ہے، آپ کو بھی جیلیں بھرنا پڑتی ہیں تو اِس سے دریغ نہ کریں،عمران خان
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال سے توشہ خانہ کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو رہا،3مرتبہ جلد سماعت کی درخواست دے چکے ہیں مگر اس کے باوجود سماعت نہیں ہوئی،سپریم کورٹ اگر توشہ خانہ کے کیس کو سن لے تو باقی توشہ خانہ کے سارے کیسز ختم ہو جائیں گے، ‏میں اور میری بیوی جیل میں ہیں اور جیل میں رہنا ہمارے لئے عبادت ہے، اگر آپ کو بھی جیلیں بھرنا پڑتی ہیں تو اِس سے دریغ نہ کریں، اگر آپ قربانی نہیں دیں گے تو آپ اور آپ کی آنے والی نسلیں غلام رہیں گی،

کیا ہر صوبہ اب اپنی اپنی خارجہ پالیسی بنائے گا؟ عرفان صدیقی

ساری رات گنڈا پور کوہسار کمپلیکس میں معافیاں مانگتا رہا،خواجہ آصف

گنڈاپور کی افغان سفارتکار سے ملاقات آئندہ ماہ کوئی ایڈونچر کرنے کی پلاننگ ہے،عظمیٰ بخاری

دہشتگردی کے خلاف پولیس اور پاک فوج کا تعاون جاری رہے گا،آئی جی خیبر پختونخوا

لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

Comments are closed.