گندم کی اسمگلنگ روکنے کیلیے تحصیل انتظامیہ متحرک ہو گئی

0
29

بھوآنہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے متحرک دکھائی دیتی ہے.اسسٹنٹ کمشنر میڈم اقراء مصطفیٰ نے دبنگ کاروائی کرتے ہوئے گندم فیصل آباد سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے ہوئے بھوانہ پینسرہ روڑ چک 202 لک کے قریب گندم سے بھرے ہوئے کنٹینرز اور ٹرالیاں پکڑ لی ہیں

بھوآنہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے متحرک دکھائی دیتی ہے.اسسٹنٹ کمشنر میڈم اقراء مصطفیٰ نے دبنگ کاروائی کرتے ہوئے گندم فیصل آباد سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے ہوئے بھوانہ پینسرہ روڑ چک 202 لک کے قریب گندم سے بھرے ہوئے کنٹینرز اور ٹرالیاں پکڑ لی ہیں.اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر میڈم اقراء مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر انہوں نے تحصیل بھوآنہ کے مختلف پوائنٹس پر ناکے لگائے ہوئے ہیں جہاں پر محکمہ مال,محکمہ فوڈ اور پولیس اہلکار ہر وقت موجود ہیں.

ان کا کہنا ہے کہ تحصیل بھوآنہ میں یہ ایک بڑی کاروائی کی ہے جس میں مختلف کنٹینرز اور ٹرالیوں سے چار ہزار بوری گندم برآمد ہوئی ہے اور گندم سمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے.میڈم اقراء مصطفی کا کہنا ہے کہ محکمہ مال اور محکمہ فوڈ کے عملہ نے گندم کو پی آر سینٹر جامعہ آباد منتقل کر دیا ہے.ان کا مزید کہنا ہے کہ تحصیل بھوآنہ گندم سمگل کرنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے.

Leave a reply