جنیوا:محب وطن پاکستانیوں نے پاکستان مخالف مظاہرے کی کوشش ناکام بنا دی

0
32

جنیوا:تو بھی پاکستان ہے میں بھی پاکستان ہوں ،دیارغیر میں مقیم پاکستانی اپنے وطن کی عزت کی طرف بڑھنے والا ہر قدم نہ صرف روک دیتے ہیں بلکہ پاکستان سے محبت ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں‌کرتے .سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں ہوا جہاں اقوام متحدہ کا ہیڈ آفس ہے بڑے عرصے سے پاکستان دشمن قوتوں کی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے . ایسا ایک واقعہ جو حال ہی میں‌ ہوا ہے جس میں‌پشتون تحفظ موومنٹ کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور جسارت خاک میں ملا دی گئی.

جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کی حمایت کے ساتھ پشتون آرگنائزیشن نے اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر کے سامنے پاکستان مخالف مظاہرے کو نہ صرف ناکام بنایا، حب الوطنی سے سرشار پاکستانیوں نے اس موقع پر پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد اور منظور پشتین نامنظور کے نعرے لگائے، محب وطن اوورسیز پاکستانیوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر پی ٹی ایم کے حواریوں نے بھاگنے میں عافیت جانی۔اس موقع پر ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن (یورپ) کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر کا کہنا تھا کہ منظور پشتین بھارت اور افغان ایجنسیوں کی ایماء پر پشتونوں کو گمراہ کر رہا ہے۔ پی ٹی ایم کی جانب سے یورپ میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی جسے حقیقی پشتونوں نے ناکام بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم کے حواری یورپ میں جہاں بھی پاکستان مخالف کسی سرگرمی کی جسارت کریں گے، ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن اور پشتون آرگنائزیشن ہر جگہ ان کا پیچھا کریں گے اور ان کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیں گے

Leave a reply