گینگز کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ہ کمشنر راولپنڈی نے فلاح عامہ کے پراجیکٹ کے بارے میں کابینہ کو بریف کیا

راولپنڈی: پنجاب کی نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں مقیم گینگز اور مافیاز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور اجلاس میں نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں مقیم گینگز اور مافیاز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں کاروبار اور دیگر بزنسز کے لیے این او سیز کے اجراء کو آسان بنانے اور مری میں جنرل اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کو اعلیٰ معیار کے مطابق جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس کے جلائے گئے 3 اسٹیشز کی بحالی کے لیے فنڈز کی منظوری اور راولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹ کی بھی باقاعدی منظوری دے دی گئی۔ بڑے اسپتالوں میں ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن اینڈ کیو مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ اور فنڈز کے اجراء کی بھی منظوری دی گئی۔

تاہم واضح رہے کہ اجلاس میں بہاولنگر، فیصل آباد اور لاہور میں ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹس میں پریذائیڈنگ افسرز کی تعیناتی اور رحیم یار خان کے علاقے خان پور میں کیڈٹ کالج کو آپریشنل کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے اراکین کی نامزدگی اور کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کے لیے چیئرپرسن اور ٹیکنیکل ماہرین کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت کی بات کی تو ہمیں چور ڈاکو کہا . پیپلزپارٹی رہنماء
خاتون کا رشتہ داروں پر چالیس لاکھ روپے کے عوض بیچنے کا الزام،ویڈیو وائرل
سیمنٹ کی قیمت میں بھی اضافہ https://baaghitv.com/cement-ki-qemat-me-izafa/
آئی سی سی پی کی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر تمام افسران کو شاباش
ممی کو 128 سال بعد مناسب طریقے سے دفنانے کی اجازت دے دی گئی
انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس
امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا
خیال رہے کہ کمشنر راولپنڈی نے فلاح عامہ کے پراجیکٹ کے بارے میں کابینہ کو بریف کیا اور آر پی او راولپنڈی نے امن عامہ کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عوامی فلاح کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی جبکہ کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور و نجکاری کے 7ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

Comments are closed.