اسلام آباد:افسوس: مارگلہ کی پہاڑیوں پرافطاری کےموقع پھینکاگیا کوڑاکرکٹ برطانوی ہائی کمشنراٹھانے پرمجبور،اطلاعات کے مطابق کچھ ایسی تصویریں منظرعام پرآئی ہیں کہ جن کودیکھ کرپاکستانیوں کی بے حسی کا بہت زیادہ احساس ہوتا ہے ،
باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق مارگلہ کا مقام یہ اسلام آباد کی خوبصورت مارگلہ پہاڑیوں کا ایک چوٹی ہے۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جب سے رمضان المبارک شروع ہوا ہے ہمارے ‘روزے دار’ شام کو افطاری کیلئے جاتے ہیں۔
افطاری کے نام پروہاں جمع ہونےوالے پاکستانی مسلمان کھانے پینے کے بعد وہاں کوڑا کرکٹ اس قدرزیادہ پھینکتے ہیں کہ کوڑے کے ڈھیرلگ جاتے ہیں
یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنرپاکستانیوں کی طرف سے پھینکا جانےوالا کوڑا کرکٹ اکھٹا کرکے وہاں سے لے جاتے ہیں اورپھرکسی کوڑے دان میں ڈال کرمارگلہ کی صفائی ستھرائی کا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں
اس حوالے سے ایک تصویر نے سب کوہلا کررکھ دیا ہے،اس تصویرسے پتہ چلتا ہے کہ ہر صبح صبح کی سیر کے بعد پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر اس کوڑے کو جمع کرتے ہیں جسے ہمارے مذہبی مسلمان چھوڑتے ہیں۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پرایک بہت بڑی مہم شروع ہوگئی ہے جس میں کہا جارہا ہےکہ خدارا مسلمان جن کے لیے صفائی نصف ایمان کا درجہ رکھتی ہےوہ اس سے عاری ہیں اورجنہیں ہم غیرمسلم کہہ کران کواپنے سے کمترظاہرکرتے ہیں ان کا یہ عمل ہےکہ وہ ہمارے پھینکے گئے کوڑےکرکٹ کواٹھا کردورکوڑے دان میں پھینکتےہیں
یہ بھی کہا جارہا ہےکہ خدارا اپنی اصلاح کریں اوراپنی اوراپنے اردگرد کے رہنے والوں کا خیال رکھیں ، صفائی ستھرائی جاری رکھیں