گارڈن ٹاؤن میں ٹرانسجینڈر سکول کا افتتاح

0
41

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں ٹرانسجینڈر سکول کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ لاہور میں پہلے ٹرانسجینڈر سکول کا آغاز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن لاہور سے کیا جا رہا ہے۔ پنجاب میں پہلے ٹرانسجینڈر سکول کا آغاز گزشتہ سال ملتان سے کیا گیا اور آج ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تین بڑے شہروں ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں ٹرانسجینڈر سکول مکمل طور پر فعال ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹرانسجینڈر طبقہ پاکستان میں ہمیشہ سے مشکلات اور پریشانیوں کا شکار رہا ہے۔

مراد راس نے بتایا کہ ٹرانسجینڈر سکولوں میں اساتذہ بھی اسی طبقے سے تعلق رکھنے والے ہوں گے۔ اب تک لاہور میں بنائے جانے والے ٹرانسجینڈر سکول میں 36 ٹرانسجینڈر داخلہ لے چُکے ہیں۔ لاہور میں قائم کردہ ٹرانسجینڈر سکول میں دو اساتذہ جبکہ ٹرانسجینڈر طبقے سے تعلق رکھنے والے دو کنسلٹنٹس بھی رکھے گئے ہیں۔ وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس نے بتایا کہ ٹرانسجینڈر سکول میں زیر تعلیم طلبا کو پہلی سے بارہویں جماعت تک تعلیم دی جائے گی اور سکول کے اوقات کار صبح 10 سے دوپہر 12:30 تک ہوں گے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ لاہور میں زیر تعلیم ٹرانسجینڈرز کو کھانہ پکانہ، سلائی، اور میک اپ کورسز کے ذریعے فنی تربیت بھی دی جائے گی تاکہ انہیں باعزت روزگار کمانے کا موقع مل سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرانسجینڈر طبقے کے زیرِ تعلیم طلبا کو کتابیں، یونیفارم، سکول بیگ اور پک اینڈ ڈراپ کی سہولیات بھی محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے بلکل مفت فراہم کی جائیں گی۔

مراد راس نے بتایا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول برکت مارکیٹ میں ٹرانسجینڈر سکول کے لئے دیوار بنا کر الگ جگہ بنائی گئی ہے۔ ٹرانسجینڈرز کے حقوق کا مکمل تخفظ کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں اور معاشرے کا کوئی بھی طبقہ امتیازی سلوک کا حقدار نہیں ہوتا۔ مراد راس کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جس نے معاشرے کے اس طبقے کے لئے کام کیا ہے کیونکہ معاشرے کے بہت سے حلقے آج تک ٹرانسجینڈر طبقے کے نام پر صرف فائدے اٹھاتے رہے ہیں۔ مراد راس نے یہ بھی بتایا کہ صوبائی دارلحکومت لاہور میں مزید ٹرانسجینڈر سکول بھی کھولے جائیں گے۔ مراد راس کا کہنا تھا کہ ٹرانسجینڈرز طبقے سے تعلق رکھنے والی رہنما علیشا شیرازی پاکستان کی پہلی پی ایچ ڈی ٹرانسجینڈر بننے جا رہی ہیں اور اس مد میں مکمل مالی و دیگر معاونت محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

جعلی قیدی بن کر جیل میں 3 سال گزارنے والا قیدی عدالت میں پیش

لاہور میں ٹرانسجینڈر سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرانسجینڈر رہنما نیلی رانا نے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے لاہور میں ٹرانسجینڈر سکول کھولنے کا بہترین فیصلہ کیا ہے۔ انسان سے آپ سب کچھ چھین سکتے ہیں لیکن وہ نہیں جو اس نے پڑھا لکھا ہو۔ ٹرانسجینڈر رہنما علیشا شیرازی کا اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ آج ہم پاکستان کی تاریخ بدلتے دیکھ رہے ہیں کیونکہ ہمارے طبقے کے لوگوں کو معاشرے نے ہمیشہ سے پیچھے دھکیلا ہے۔ ٹرانسجینڈر رہنما زناعیہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ سے ان سکولوں میں پڑھنے لکھنے کے لئے تڑپتے رہے ہیں لیکن اب ہم یہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تربیت بھی حاصل کریں گے اور یہ سب کچھ صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس کی کاوشوں کے بدولت ہے۔ تقریب کا انعقاد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن لاہور میں کیا گیا اور اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے)، رہنما ٹرانسجینڈر کمیونٹی و دیگر موجود تھے

 

Leave a reply