fbpx

غریب بجلی کی چیزوں کی طرف دیکھ کر گھبرانے لگے

قصور
فیول پرائس ایڈجسٹمنت ( ایف پی اے) نے لوگوں کی چیخیں نکلوا کر رکھ دیں ، مسلسل تیسرے ماہ سے لوگ گزشتہ دنوں میں بڑھنے والے تیل کی ادائیگی کر رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق لیسکو نے لوگوں کی چیخیں نکلوانے کا سلسلہ جاری کیا ہوا ہے
غریب لوگ سردیوں میں کم بل کے باعث سکھ کا سانس لیتے تھے مگر گورنمنٹ نے قسم کھا لی کہ غریب کو سکھ کا سانس لینے دینا ہی نہیں
گزشتہ دنوں بڑھنے والے تیل کی قیمتوں کی بدولت بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنت کی مد میں گزشتہ تین ماہ سے لوگوں کو خوب رگڑا لگایا جا رہا ہے جس سے بیچارے لوگ اب بجلی کی چیزوں کی جانب دیکھنے سے بھی گھبراتے ہیں
غرباء کو سردیوں میں بجلی کے کم استعمال پر کم بل آیا کرتا تھا مگر سردی شروع ہوتے ہیں پچھلے تین ماہ سے ہر ماہ لوگوں کے بلوں میں ہزاروں روپے فیول پرائس کی مد میں ڈالے جا رہے ہیں
لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر چیز میں ٹیکس دے دے کر تھک گئے ہیں اب ہم میں مذید سکت نہیں رہی نیازی گورنمنٹ اپنی شاہ خرچیاں بند کرے اور عوام کو ریلیف دے

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!