پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر قانونی کاروائی کرینگے،ترجمان دفترخارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر قانونی کارروائی کریں گے
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف قطرکادورہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم قطرکی قیادت سے اعلیٰ سطح ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب میں ولی عہدمحمدبن سلمان سے اہم ملاقات کی ۔ محمدبن سلمان سے ملاقات میں وزیراعظم نے اہم امورپرتبادلہ خیال کیا۔ پاکستان جدیدتعلیم کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔کسی دو ممالک کے درمیان تبادلوں پر تبصرہ نہیں کرتے، سال 2019ء میں پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت معطل کی تھی جو برقرار ہے، امریکا کے انتخابات میں پاکستان کی کوئی پوزیشن نہیں، ہم دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے اور نہ ہی ہم اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کا خیرمقدم کرتے ہیں
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی احتجاج مہذب انداز میں ہونا چاہیے، پاکستان کے ہائی کمیشن کے گاڑی پر حملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ ہائی کمیشن کی گاڑی میں وہاں کا سٹاف موجود تھا، پاکستانی ہائی کمیشن بعض شخصیات کو اخلاقی بنیاد پر سہولت دیتا ہے،
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان میں چینی شہریوں کے ساتھ چند بدقسمت واقعات رونما ہوئے، ہمیں چینی حکومت اور سفارت خانے کی تشویش سے آگاہی ہے، ہم نے چین کو ان واقعات کی تحقیقات کے بارے میں آگاہ کیا، پاکستان میں قیادت کی سطح پر یہاں چینی باشندوں، منصوبوں اور کمپنیوں کے تحفظ کے عزم کی تجدید کی گئی، ایس سی او کانفرنس کے دوران وزیراعظم نے چینی ہم منصبوں کو بھی چینی شہریوں کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی، چینی سفیر کا بیان حیران کن ہے ، ان کابیان پاک چین سفارتی روایات کی عکاسی نہیں کرتا،ڈیرہ اسماعیل خان میں روسی باشندےکے اغوا پر سوشل میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، ابھی تفصیلات کے مکمل حصول تک اس کی تصدیق نہیں کر سکتے۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا عافیہ صدیقی کا خاص کیس ہے جو دلوں کو لگتا ہے، جن حالات میں انہیں گرفتار کیا گیا اور ان کو سزا ملی تو اس پر ملک میں بڑی بحث ہوئی، امریکا میں ایک سزا یافتہ فرد صرف رحم کی اپیل کر سکتا ہے، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جانب سے رحم کی اپیل پر تفصیلات کا انتظار ہے،ہم ایران کے علاقے خاشک میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان اور ایران دہشت گردی کے خلاف کوشیشں جاری رکھے ہوئے ہیں
گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل
لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی
اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب
اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات
اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان
سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے
سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں
انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی