گاڑی پر وزیراعظم کے خلاف نعرے،کھلبلی مچ گئی، مالک کی تلاش شروع

0
32

گاڑی پر وزیراعظم کے خلاف نعرے،کھلبلی مچ گئی، مالک کی تلاش شروع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گاڑی پر وزیراعظم کے خلاف نعرے لکھنے پر گاڑی پولیس نے تحویل میں لے لی

واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ایک سفید رنگ کی کار پر بھارتی وزیراعظم اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ کے خلاف نعرے درج کئے گئے تھے جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گاڑی کو ضبط کر لیا ہے، گاڑی کی رجسٹریشن اترپردیش کے ایک شہری کے نام درج تھی، جبکہ اسکا مالک موقع پر موجود نہیں تھا، گاڑی ایک ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑی تھی جہاں سے حکام نے اسے تحویل میں لیا،گاڑی پر کسان تحریک کی حمایت اور مودی سرکار کے خلاف نعرے درج تھے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور گاڑی کے مالک کی گرفتاری کےلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد مودی کے خلاف تحریر لکھنے والے کو گرفتار کر لیا جائے گا

واضح رہے کہ بھارت میں کسان تحریک کے دوران مودی سرکار کے خلاف کسانوں نے بھرپور تحریک چلائی ہے، کسان رہنما ایک سال سے زائد عرصہ سڑکوں پر رہے اور اپنے مطالبات منوائے، آخر میں مودی سرکار نے کسانوں کے سامنے گھٹنے ٹیکے ، جس کے بعد کسانوں نے گھروں کی راہ لی تا ہم انکا کہنا تھا کہ ہماری تحریک ابھی ختم نہیں ہوئی بلکہ جاری ہے اور منطقی انجام کو پہنچے گی،کسان تحریک کے دوران گرفتار کئے گئے کئی کسانوں کو ابھی تک مودی سرکار نے رہا نہیں کیا،

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

مطالبات نہ مانے گئے تو بھارت بند کردیں گے،احتجاج کرنیوالے کسانوں کا بڑا اعلان

بھارت بند کا اعلان، کسانوں کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت مل گئی

مودی کا جہاز خریدنے کیلیے پیسے ہیں لیکن کسانوں کو دینے کیلئے نہیں،پرینکا گاندھی مودی پر برس پڑیں

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

لداخ ،کشمیر تنازعہ پر ہم بھارت کے ساتھ ہیں، امریکہ کا دوٹوک اعلان

چین کے ساتھ سرحد پر صورتِ حال خطرناک ہے، بھارتی آرمی چیف کی لداخ میں بات چیت

چین نے دیا بھارت کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا،لداخ کے بعد ارونا چل پردیش پر بھی اپنا دعویٰ کر دیا

ضلع پونچھ میں جھڑپ کے دوران 5 بھارتی فوجی جہنم واصل

بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

بھارتی وزیرکی گاڑی نے چار کسانوں کو کچل دیا،احتجاج کے بعد اپوزیشن رہنماؤں کی بھی گرفتاریاں

کسانوں نے دیا حکومت کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا

Leave a reply