fbpx

گاڑی کی تصویر وائرل ہونے پر مولانا طارق جمیل بھی میدان میں آ گئے

ایم ٹی جے نمبر پلیٹ والی گاڑی کی تصویر وائرل ہونے پر مولانا طارق جمیل بھی میدان میں آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معروف عالم دین، مولانا طارق جمیل کی سوشل میڈیا پر گاڑی کی تصویر وائرل ہونے پر مولانا طارق جمیل خود میدان میں آ گئے

ایک گاڑی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس کی نمبر پلیٹ MTJ1 ہے اس نمبر پلیٹ کی وجہ سے مولانا طارق جمیل کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ،ٹویٹر پر صارفین نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے تو دوسری جانب کئی ‌صارفین مولانا طارق جمیل کے حق میں بھی کھڑے ہو گئے، مولانا طارق جمیل پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں

دوسری جانب مولانا طارق جمیل نے خود اس تصویر کے بارے میں جواب دیا ہے،مولانا طارق جمیل کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک تصویر مجھ سے منسوب کر کے پھیلائی جا رہی ہے جبکہ درحقیقت اس سے میرا کوئی تعلق نہیں اور یہ بالکل بے بنیاد ہے. ﷲ تعالیٰ ہم سب کی حق اور سچ کی طرف رہنمائی فرمائے اور ہمیں جھوٹ پھیلانے سے محفوظ رکھے!

ایک صارف کا کہنا تھا کہ بلا وجہ بحث کرنے والو! حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کانام تو سنا ہوگا- ثروت مند ترین صحابی رسول ﷺ – یہ ثروت یہ دولت سہولت کےلئےتو ہو سکتی ہےلیکن کسی کی سادگی یا بزرگی پرکھنےکاپیمانہ نہیں- اطلاعاً عرض ہےکہ مولانا طارق جمیل صاحب نے اپنی تمام دولت یتیموں اورطلباء کے لئے وقف کر رکھی ہے دورِ اصحاب رضی اللہ عنہ میں اونٹ مہنگی ترین سواری تھا- اگر آج کے ”ٹٹ پونچھئے“ اُس دور میں ہوتےتو سینکڑوں اونٹوں کےمالک اصحاب کو بھی نعوذباللہ نہ چھوڑتے – اس لئے اپنی جہالانہ سوچ کو صحابیاں رضوان اللہ علیہم اجمعین پرمت جھاڑیں- آپ کوعلماء پراپنی رعونت نکالنی ہےتو اورطریقہ ڈھونڈیں

مولانا طارق جمیل نے کوئی غلط بات نہیں کی، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مبشر لقمان نے مزید کیا کہا؟

مساجد میں جانے سے اگر بیماری پھیلتی ہے تو جان کی حفاظت بھی ہمارے دین کا حصہ ہے، مولانا طارق جمیل

مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.