گرمی ، لوڈشیڈنگ، حکومت ایک بار پھر سکول بند کرنے پر مجبور ہو گئی

0
25

گرمی ، لوڈشیڈنگ، حکومت ایک بار پھر سکول بند کرنے پر مجبور ہو گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے کھلے تو گرمی کی شدت نے ایک بار پھر حکومت کو تعلیمی ادارے بند کرنے پر مجبور کر دیا

پنجاب میں گرمی کی شدت اور لوڈ شیڈنگ نے طلبا کو بے حال کر دیا، والدین بھی دوبارہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا مطالبہ کرنے لگے ایسے میں پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی بہت ہے، کرونا کے بعد مشکل سے سکول کھولے تھے، اب دو ہفتے بعد گرمی کی وجہ سے سکول پھر بند کرنے جا رہے ہیں ایک سال سے چھٹیاں تھیں ،بچوں کے امتحان لئے جائیں گے اور اسکے بعد گرمیوں کی چھٹیاں دے دی جائیں گی

مراد راس کا کہنا تھا کہ اساتذہ کا تمام ریکارڈ آن لائن کردیا گیا ہے،پورٹل کے ذریعے اساتذہ کے تقرر تبادلے میرٹ پر ہورہے ہیں اساتذہ کے ٹرانسفر کے لئے اربوں روپے رشوت کی مد میں دیئے جاتے تھے مگر ہم نے ٹرانسفرپورٹل کے باعث رشوت کا خاتمہ کیا اساتذہ کی چھٹیوں کو بھی آن لائن کردیا گیا ہے ا ب فون کے ذریعے چھٹیوں کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ تعلیمی اداروں کا دورانیہ آٹھ سے دو رکھا گیا تھا لیکن گزشتہ روز سات سے ساڑھے دس تک کر دیا گیا ہے

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

طلبا کی موجیں ، تعلیمی ادارے بند، کب تک چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا؟

تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا

پنجاب کے کونسے اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟ مراد راس نے بتا دیا

Leave a reply