پشاور: گیس بندش سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من مانا اضافہ

0
34

پشاور: گیس بندش سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من مانا اضافہ

پشاور میں سی این جی کی بندش سے ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا۔ شہر میں وین، رکشے، ٹیکسی سب من مانی پر اتر آئے اور انتظامیہ کا عمل محض نوٹس لینے تک محدود ہے۔ ٹرانسپورٹرز نے چمکنی سےہشت نگری تک کرایہ 20 روپےسےبڑھا کر50 روپےکردیا او ررکشہ ڈرائیورز نے بھی شہر سے صدر تک کرایہ 200 روپےکردیا جب کہ ٹیکسی ڈرائیورز 40 روپے فی اسٹاپ کرایہ لینے لگے، گلبہار سے بورڈ تک کرایہ 80 روپے سے بڑھا کر150 روپےکردیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے نئےکرایہ نامہ سے متعلق ڈپٹی کمشنر شفیع اللہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے جس میں ٹریفک پولیس، محکمہ ٹرانسپورٹ اورپبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے شامل ہیں۔ کمشنر پشاور کا کہنا ہےکہ کمیٹی کے فیصلےتک پرانےکرایہ نامہ کے مطابق کرائے لیے جائیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال 2022 میں بھی ٹرانسپورٹ آپریٹرز نے صوبے بھر میں شہروں کے درمیان اور اندرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کردیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلویز کی جانب سے یکم جون سے تمام مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 10 سے 20 فیصد اضافہ کرنے کا امکان کیا گیا تھا۔ جبکہ ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک نے بتایا تھا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں 20 فیصد اضافے کے پیش نظر ہم نے انٹرسٹی راستوں پر چلنے والی بسوں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کیا ہے اور کرایوں میں اضافہ کرنے کے لیے حکومت سے اجازت لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

Leave a reply