ڈیرہ غازی خان :سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ،صورتحال سنگین،عوام پریشان

ڈیرہ غازیخان(،باغی ٹی وی(نامہ نکارشہزادخان) ڈیرہ غازیخان شہر شدید سردی میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے بیشتر بلاکوں میں تو کئی ماہ سے گیس کی سپلائی ایک خواب بن کر رہ گئی ہے سیاسی وسماجی اور عوامی حلقوں نے بدترین سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے کہا کہ گیس حکام کی جانب سے موسم سرما کا جو شیڈول جاری کیا گیا تھا اس پر بھی عمل درآمد نہیں ہو رہا جبکہ ہوشرباء گیس بل اور لوگوں کا مہنگی ترین ایل پی جی خریدنے کا عمل بھی اذیت و دشواری کا سبب بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح حکومت کے ظالمانہ و جابرانہ اقدامات جاری ہیں ان سے عوام شدید اذیت میں مبتلا ہیں یہی وجہ ہے کہ محنت کشوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد سوئی گیس کی بندش کے خلاف سراپا احتجاج ہے عتیق الرحمن کاکڑ، ڈاکٹر محمود شیخ، غلام حیدر سیال ایڈووکیٹ، ملک حمزہ حمید، عدنان مغل، ملک صادق کھاوڑ، محسن قریشی نے اس صورتحال کو ایک طرف اذیت ناک صورت حال قرار دیتے ہوئے کہا کہ گیس کی ہوشرباء قیمتوں میں اضافہ سرمناک ہے مزید انکا کہنا تھا کہ شہری علاقوں میں دن بھر سوئی گیس کی بندش کے پیش نظر بچوں کو بغیر ناشتہ کئے سکول جانا پڑتا ہے گھریلو گیس کی سپلائی شیڈول کے مطابق بحال نہ کی گئی تو شہر میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور اعلی آفیسران کی رہائش گاہوں اور دفاتر کا گهیروا کریں گے انہوں نے سوئی گیس حکام کے اس ناروا سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور سیمنٹ فیکٹری کو دی جانے والی شہر کی گیس سپلائی بند کرا کے شہریوں کو فوری سپلائی یقینی نہ بنائی گئی تو ہرسو دم مست قلندر ہوگا

Leave a reply