گیس ٹینکر میں خوفناک دھماکہ، 28 سے زائد افراد ہلاک

0
34

ابوجا : نائیجیریا میں گیس ٹینکر میں زور دار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، واقعے میں9 بچوں سمیت 28 افراد ہلاک ہوگئے، دھماکے اور آتشزدگی سے کئی گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ایک گاڑی سے ٹکرانے کے بعد گیس ٹینکر میں زوردار دھماکہ ہوا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکا کے بعد ہونے والی آتشزدگی سے آس پاس کھڑی درجن سے زائد گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی، اندوہناک حادثے میں اب تک 28افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں مرنے والوں میں نو بچے بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے روڈ سیفٹی ایجنسی کے عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ وسطی نائیجیریا کی ریاست میں ٹرک بریک فیل ہونے کے بعد 5کاروں، 3رکشوں اور متعدد موٹرسائیکلوں سے ٹکرانے کے بعد الٹ کر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے بعد خوفناک آگ لگ گئی۔ حادثے میں28افراد جاں بحق ہوئے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

 

 

فیڈرل روڈ سیفٹی کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق واقعہ ہائی وے پر واقع ایک پیٹرول اسٹیشن کے سامنے پیش آیا، ریاستی گورنر کا کہنا ہے کہ حادثے میں متعدد جانوں کا زیاں ہوا، ٹینکر میں آگ لگنے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں، املاک اور دیگر قیمتی سامان بھی تباہ ہوگیا۔

Leave a reply