گیس ٹیرف کا نوٹیفکیشن چیلنج کرنے کا کیس دوسری عدالت منتقل

0
25
لاپتہ افراد کیس،حکومت ٹھوس اقدامات نہیں اٹھاتی تو 9 ستمبر کو وزیراعظم پیش ہوں،عدالت

ریسٹورنٹ ، ہوٹل ، بیکر اور کیٹرنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے گیس ٹیرف کا نوٹیفکیشن چیلنج کرنے کے کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی ،صدر آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن چوہدری فاروق عدالت میں پیش ہوئے،وکیل درخواست گزار ایڈوکیٹ عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے،عمران شفیق نے عدالت میں کہا کہ اس طرح کا ایک اور کیس پہلے ہی جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں زیر سماعت ہے، ہماری استدعا ہے کہ یہ کیس بھی اُسی عدالت میں یکجا کردیا جائے ، عدالت نے کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی

آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے صدر فاروق چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس ٹیرف سے متعلق ہم نے اوگرا کے باہر احتجاج کیا تھا ،ہمارے احتجاج کے بعد اوگرا نے رابطہ کیا ہے ،وزیر مملکت مصدق ملک نے ہم سے آج ملاقات کا وقت طے کیا ہے، آج ہماری وزیر مملکت مصدق ملک سے میٹنگ ہے،امید ہے کہ گیس ٹیرف سے متعلق ہمارا مطالبہ پورا ہوجائے گا ،

وکیل درخواست گزار عمران شفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گیس ٹیرف کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا ، آج ہائیکورٹ میں اس کیس کی سماعت تھی ،جسٹس بابر ستار نے سماعت کی یے ،ہم نے درخواست کی کہ اس طرح کا معاملہ پہلے ہی جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں ہے ،ہمارا کیس بھی جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت بھیج دیا جائے، ہماری استدعا پر عدالت نے فائل چیف جسٹس کو بھیج دی ہے، اب چیف جسٹس ہمارا کیس دوسری عدالت کو منتقل کریں گے،

 پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

ہم جنس پرستی کے مکروہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش شرمناک ہے، تنظیم اسلامی

خواجہ سرا کے ساتھ بازار میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

Leave a reply