بھارت کی معروف اداکارہ اور بگ باس 7 کی فاتح گوہر خان نے کسانوں کے حق میں آواز بلند کرنے والے عالمی ستاروں پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں۔
باغی ٹی وی : بھارت میں نئے زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ کئی ماہ سے کسانوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے اور زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا مسئلہ اب بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے اور کئی عالمی شہرت یافتہ شخصیات اس مسئلے پر اپنی آواز بُلند کر رہی ہیں-
گزشتہ دنوں پاپ اسٹار ریحانہ اور نوجوان سماجی کارکن گریٹہ تھنبرگ کی جانب سے کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کی گئی جس کے بعد متعدد بھارتیوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا کہ یہ ان کا معاملہ نہیں ہے اور انہیں اس حوالے سے کچھ نہیں کہنا چاہیے۔اب اسی حوالے سے بھارتی اداکارہ گوہر خان کا ردِ عمل بھی سامنے آیا ہے۔
#blacklivesmatter ….. oh that was not an Indian matter , but mostly every Indian celebrity tweeted in support . Because obviously All lives should matter ….. but Indian farmers ????? Doesn’t their livelihood matter ?????
— Gauahar Khan (@GAUAHAR_KHAN) February 4, 2021
گوہر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ بھارت کا معاملہ تو نہیں لیکن اس کی حمایت میں تقریباً تمام تر بھارتی شخصیات نے ٹوئٹ کی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ کیونکہ ظاہر ہے تمام جانیں قیمتی ہیں لیکن بھارتی کسانوں کی زندگی سے کسی کو فرق نہیں پڑتا؟۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ‘بلیک لائیوز میٹر’ کا بھی استعمال کیا-