گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارش

شہر میں آج اور کل بوندا باندی کا امکان ہے
0
125

کراچی: محکمہ موسمیات نے صوبے میں آج موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے-

باغی ٹی وی:محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر، کیچ اورتربت کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہےکراچی میں بھی بادلوں نے موسم حسین بنا دیا، شہر قائد میں آج بوندا باندی یا چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے، کراچی میں آج دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، آج کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ریکارڈ کیا گیا، شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرقی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،محکمہ موسمیات نے صوبے میں پیر کو موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے، گوادر، کیچ اور تربت کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہےصوبے کے شمالی علاقوں میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں، اور آئندہ مزید تیز ہوائیں چلنے اور تیز بارشوں کا بھی امکان ہے، اورماڑہ، مکران، گوادر، تربت، پسنی، جیونی، لسبیلہ اور خصدار میں پیر سے برسات کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج اور کل بوندا باندی کا امکان ہے،آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جنوب مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور دن کے اوقات میں ہوائیں 18کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری اور گلیات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے،نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہےبارش اور برفباری کے موسم میں سیاحوں کے حوالے سے این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو موسم دیکھ کر باہر نکلنا چاہیے۔

دوسری جانب گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ پھر رات گئے سے بارش کا سلسلہ جاری ہےگوادر میں رات سے جاری تیز بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، دیہی علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی جس سے زہران، سیسدی، چوڑ اور ملحقہ علاقوں کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ موسلادھار بارشوں سے دشت کی رابطہ سڑکیں ایک بار پھر بند ہوگئیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے، 10 مارچ سے 13 مارچ تک بلوچستان کے 28 اضلاع میں بارشوں اور زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بارشوں اور برفباری کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔

Leave a reply