غزہ: یرغمال اسرائیلی فوجی کی والدہ کی حکومت پرشدید تنقید
فلسطین میں القسام بریگیڈ کی جانب سے جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی ارون شاﺅل کی والدہ زھاوا شاﺅل نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
زھاوا نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو میرے بیٹے کو چھڑانے اور اسے آزاد کرانے میں دانستہ لاپرواہی اور تاخیر کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ارون شاﺅل کو حماس کے ساتھ ڈیل ہی گھر واپس لا سکتی ہے۔
اسرائیلی چینل ”کے اے این“ کے مطابق زھاوا شاﺅل نے کہا کہ اگر نیتن یاھو مغویوں کو رہا کرانا چاہتے تو کب سے میرا بیٹا اپنے گھر ہوتا۔
مسز شاﺅل کا مزید کہنا تھا کہ کوئی نہیں جانتا کہ کئی سال گذر جانے کے بعد کیا ہوگا۔
زھاوا شاﺅل نے مزیدکہا کہ میرے بیٹے کو حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ڈٰیل ہی واپس لا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ 2014ء میں فلسطینی القسام بریگیڈ نے چار اسرائیلی فوجیوں کو جنگی قیدی بنایا تھا۔