گلگت بلتستان الیکشن،مولانا فضل الرحمان بھی میدان میں آ گئے،بڑا اعلان کر دیا

گلگت بلتستان الیکشن،مولانا فضل الرحمان بھی میدان میں آ گئے،بڑا اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں ایک بار پھر 2018 کی تاریخ کو دہرایا گیا، گلگت بلتستان میں انتخابات نہیں بندربانٹ ہوئی ہے، نا اہل حکمرانوں کو گلگت بلتستان کا رزلٹ ہضم نہیں کرنے دیں گے،

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے بعد اب پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان کا بیرا غرق نہیں کرنے دیں گے،

مولانا فضل الرحمان نے گلگت بلتستان  کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے آئندہ ہونے والے اجلاس میں متفقہ حکمت عملی طے کی جائے گی،

گلگت بلتستان، غیر حتمی نتائج،بلے پر ٹھپہ چل گیا، بلاول و مریم کی جلسے لیکن ووٹ نہ مل سکے,باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن میں بلے پر ٹھپہ چل گیا، تحریک انصاف نے 9 سیٹیں جیت کر میدان مار لیا۔

23نشستوں کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار7،پیپلزپارٹی نے 4نشستیں حاصل کیں ۔ مسلم لیگ ن 2 سیٹیں حاصل کر سکی ، پی ٹی آئی کی اتحادی ایم ڈبلیوایم ایک نشست پرکامیاب ہو سکی۔

گلگت بلتستان، غیر حتمی نتائج،بلے پر ٹھپہ چل گیا، باقی جماعتوں‌ کو کتنی سیٹیں ملیں؟

گلگت الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی، وفاقی وزراء نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں

گلگت الیکشن،سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے،مریم برس پڑیں

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سابق وزرائے اعلی ٰحافظ حفیظ الرحمن اور مہدی شاہ بھی الیکشن ہار گئے ہیں ، تحریک انصاف کی گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کے لئے پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے ۔آزاد امیدوار جو کامیاب ہوئے ہیں ان میں سے اکثریت تحریک انصاف کی حمایت یافتہ ہے

شاہد خاقان عباسی نے گلگت الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کر دیئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.