خلیجی تعاون کونسل کی تیل کی یومیہ پیداوار میں کمی کے فیصلے کی تائید

0
80

ریاض: خلیجی ممالک کی تنظیم خلیج تعاون کونسل (جی سی سی ) نے اوپیک پلس کے تیل کی یومیہ پیداوار میں کمی کے فیصلے کی تائید کر دی۔

باغی ٹی وی : ” العربیہ” کے مطابق جی سی سی نے اجلاس میں سعودی عرب کے تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے کی مکمل حمایت کی گئی جی سی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف فلاح الحجرف نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس طرح کے تنقیدی بیانات کبھی حقائق کو مسخ کر سکتے ہیں اور نہ ہی مملکت کو اپنے متوازن نقطہ نظر کو برقرار رکھنے سے روکیں گے۔

سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کے تعلقات نازک نوعیت کے ہیں،امریکی حکام

جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نے مملکت کے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اہم کردار کی تعریف کی ہے اور ممالک کے مابین باہمی احترام، اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی پاسداری اور ریاستوں کی خود مختاری کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے اس کی دلچسپی کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب عالمی معیشت کو توانائی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے بچانے اور اس کی رسدکو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے وہ اپنی متوازن پالیسی کی بدولت پیداکنندگان اور صارف ریاستوں دونوں کے مفادات کو مدنظر رکھتا ہے۔

سعودی عرب 2022 کے دوران شرح نمو کے لحاظ سےجی 20 ممالک میں سرفہرست ہے،آئی ایم ایف

گذشتہ ہفتے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور روس سمیت اتحادیوں پرمشتمل گروپ اوپیک پلس نے اپنے نئے پیداواری ہدف کا اعلان کیا تھا اور امریکا کے تیل کی پیداوار میں کمی نہ کرنے کے مطالبات کو مسترد کر دیا تھا۔

تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس نے عالمی معیشت اور تیل منڈی کی غیر یقینی صورتِ حال کے باعث نومبر سے تیل پیداوار میں کمی کا فیصلہ کیا ہے امریکا کے صدر جوبائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی پر سعودی عرب کو نتائج بھگتنا ہوں گے-

سعودی عرب اپنے مفادات کا ہر حال میں تحفظ کرے گا،جوبائیڈن

Leave a reply