آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ بوٹ جیمنائی اب اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں گوگل اسسٹنٹ کی جگہ لینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
گوگل اسسٹنٹ کے عہد کا اختتام ہونے والا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اینڈرائیڈ فونز میں گوگل اسسٹنٹ کی جگہ جیمنائی کو دی جا رہی ہے۔بلاگ بوسٹ کے مطابق رواں سال کسی وقت ایسا ہو جائے گا اور آئندہ چند ماہ کے دوران صارفین گوگل اسسٹنٹ کو جیمنائی سے بدل سکیں گے۔رواں سال کے آخر تک بیشتر موبائل ڈیوائسز پر گوگل اسسٹنٹ تک رسائی ختم ہو جائے گی یا وہ ایپ اسٹورز میں دستیاب نہیں ہوگا۔
کمپنی نے کہا کہ اس کے علاوہ ہم ٹیبلیٹس، گاڑیوں اور فونز سے مسلک ڈیوائسزجیسے ہیڈ فونز پر بھی اسسٹنٹ کو جیمنائی سے اپ گریڈ کر رہے ہیں۔گوگل کے مطابق اس حوالے سے مزید تفصیلات آئندہ چند ماہ میں جاری کی جائیں گی اور اس وقت تک گوگل اسسٹنٹ بدستور ڈیوائسز میں کام کرتا رہے گا۔بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے اسسٹنٹ کو مکمل طور پر بند کرنے سے قبل جیمنائی کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنائے جائے گا تاکہ صارفین کو گوگل اسسٹنٹ کی کمی محسوس نہ ہو۔
ویرات کوہلی فیملی پروٹوکولز سے متعلق بھارتی بورڈ پر برس پڑے
پنجاب بھر میں وائرل بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، الرٹ جاری