جنرل ہسپتال میڈیکل یونٹ میں ڈینگی کے امور سے متعلق آگاہی ورکشاپ کا انعقاد

0
27

جنرل ہسپتال میڈیکل یونٹIII- میں ڈینگی کے امور سے متعلق آگاہی ورکشاپ کا انعقاد

طب سے وابستہ افراد کورونا وبا کے دوران ڈینگی کے چیلنج کو فراموش نہ کریں:پروفیسر الفرید ظفرعلاج معالجہ میں تاخیر سے بچنے کیلئے رشتے داروں کو مریض کی میڈیکل ہسٹری ڈاکٹر سے پوشیدہ نہیں رکھنی چاہئے: پروفیسر ڈاکٹر طاہر صدیق

لاہور24مارچ:…… پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر الفرید ظفر نے ڈاکٹر،نرسز اور پیرا میڈیکس پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وبا کے دوران ڈینگی کے چیلنج کو فراموش نہ کریں اور اس حوالے سے بھی اپنی تیاری مکمل رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈینگی سیزن شروع ہو چکا ہے لہذا تمام ہیلتھ پروفیشنلز اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بڑھانے اور ڈینگی سے متعلق اپنے نالج کو اپ ڈیٹ رکھنے کیلئے تربیتی ورکشاپس میں لازمی شرکت کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل ہسپتال میڈیکل یونٹ3کے زیر اہتمام منعقدہ ڈینگی کے امور سے متعلق ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا جہاں دیگر طبی ماہرین نے بھی شرکت کی اور چیئر مین ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری کمیٹی ایل جی ایچ پروفیسرآف میڈیسن ڈاکٹر طاہر صدیق نے ڈینگی بخار کی علامات،تشخیص،علاج معالجے اور احتیاطی تدابیر پر نوجوان ڈاکٹرز کو آگاہ کیا

اورحکومتی گائیڈ لائن بارے بھی بتایا۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد مقصودنے ڈینگی کیس مینجمنٹ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالرزاق، ڈاکٹر جعفر شاہ و دیگر ڈاکٹر زبھی بڑی تعداد میں موجود تھے جنہیں ماضی کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے ڈینگی وبا پر میڈیکل لیکچرز دیے گئے۔

پروفیسر الفریدظفر کا مزید کہنا تھاکہ بعض صورتوں میں میں ڈینگی بھی ایک مہلک وبا کی شکل اختیار کر لیتی ہے جس کی روک تھام کیلئے ہسپتالوں میں ڈینگی میں مبتلاافراد کے علاج معالجے کے انتظامات کرنا ضروری ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیماریوں کی روک تھام اور عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ میڈیا، سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں کو بھی اپنا حصہ ڈالنا ہوگا

اور ڈینگی جیسے مرض کیلئے بڑے پیمانے پر آگاہی پیدا کرنا ہوگی۔پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ طب و سائنس کی ترقی نے ڈاکٹروں کو جدید طریقہ علاج سے روشنا س کروانے کے لئے مختلف پلیٹ فارم مہیا کر دیے ہیں اب معالجین کا فرض ہے کہ وہ دور حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنا میڈیکل نالج اپ ڈیٹ رکھیں اور بالخصوص نوجوان ڈاکٹرز کو اپنے تجربے سے آگاہی فراہم کریں۔

پروفیسر ڈاکٹر طاہر صدیق اور ڈاکٹر محمد مقصود کا کہنا تھاکہ رشتے داروں کو مریض کی میڈیکل ہسٹری ڈاکٹر سے نہیں چھپانی چاہیے تاکہ اُس کے علاج معالجہ میں تاخیر نہ ہو۔ پرنسپل نے بالخصوص خواتین ڈاکٹرز پر زور دیا کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں، صفائی ستھرائی اوراپنے اردگرد مقیم لوگوں کی اس حوالے سے کونسلنگ بھی کریں

کیونکہ ڈینگی کا صفائی ستھرائی کے بغیر خاتمہ ممکن نہیں اور اس ضمن میں ہم سب کو اپنی انفرادی و اجتماعی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔

Leave a reply