جرمن چانسلرپاکستان اورجرمنی جائے گا عمران خان،ہوگیا اعلان

برلن :جرمن چانسلرپاکستان اورجرمنی جائے گا عمران خان،ہوگیا اعلان ،اطلاعات کے مطابق جرمنی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ آئندہ برس کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان کا دورہ جرمنی شیڈول ہے اور موسم خزاں میں جرمن چانسلر کا پاکستان آنے کا ارادہ ہے،پاکستانی وزیر خارجہ کا دورہ جرمنی اس موسم خزاں میں ممکن ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو جرمن پاکستان فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔جرمن پاکستان فورم کے سالانہ اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر مائیکل جانسن نے کی۔ اجلاس میں فورم کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر مائیکل جانسن نے پاکستان کے سفیر، سفارتی عملہ کے ارکان، بورڈ ممبران اور شرکاء کو ورچوئل میٹنگ میں خوش آمدید کہا۔ یہ میٹنگ پاکستانی سفارتخانہ برلن میں منعقد ہونا تھی لیکن کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ میٹنگ آن لائن منعقد ہوئی۔

فورم کے صدر پروفیسر جانسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس میٹنگ کا مقصد طویل مدت کے بعد تنظیم نو اور ایک نئی شروعات کا آغاز کرنا تھا۔ فورم اس سال اپنے قیام کی 60 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ کوویڈ۔19 کی وجہ سے کوئی بڑا پروگرام منعقد نہیں کیا جاسکا۔ اگلے سال پاکستان جرمن فورم اپنی 60 ویں سالگرہ بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منائے گا۔

اس موقع پر پاکستان سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا کی وجہ سے اہم سفارتی کام مکمل طور پر تعطل کا شکارہوکررہ گئے ہیں۔ کورونا وائرس کی بدلتی صورتحال سے یہ طے ہوگا کہ پاکستانی وزیر خارجہ کا دورہ جرمنی اس موسم خزاں میں ممکن ہو گا۔ اس کے بعد آئندہ برس کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان کا دورہ جرمنی شیڈول میں ہے اور پھر اس کے بعد 2021ء کے موسم خزاں میں جرمن چانسلر کا پاکستان آنے کا ارادہ ہے۔

پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ سربراہانِ مملکت کے دوروں سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ اس طرح کے سرکاری دوروں کا جرمن پاکستان فورم جیسی ایسوسی ایشنوں کے لئے متحرک ہونا اور موقع سے فائدہ اٹھانا بہت ضروری ہے تاکہ وہ اپنے پراجیکٹس کو بخوبی پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں۔

انہوں نے فورم ممبران کو سفارتخانہ کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس کے ساتھ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ پاکستانی طلباء وطالبات کو جرمن سٹڈی ویزہ کے حصول میں خاصی مشکلات درپیش ہیں اور وہ جرمن سفیر سے اس سلسلے میں اس کے فوری حل کی بات چیت کریں گے اور اسلام آباد میں جرمن سفیر کو فورم کی اگلی ویب میٹنگ میں شمولیت کا کہیں گے تاکہ ہم بہتراندازمیں ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سامنے لاسکیں۔ تنظیم نو کے پہلے مرحلے میں ایک نئی ویب سائٹ لانچ کی گئی، جس کے لئے ممبران نے بورڈ ممبرعمران مہر کو ان کی شاندار کاوش پر شکریہ ادا کیا۔

فورم کے ممبران جرمنی میں ثقافت، سیاست، ترقیاتی تعاون، مالیات، سائنس اور پاکستانی زندگی کے بارے میں ورکنگ گروپوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ نوجوان ممبران پاک جرمن فورم میں سرگرم ہیں اور وہ اپنی مہارت کے ساتھ اپنا فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

اسی لئے مستقبل میں نئے ممبران کے استقبال کی طرف زیادہ توجہ مرکوز ہوگی۔ بورڈ ممبران نے اگلے سال کے پروگرام کی منصوبہ بندی پر سیر حاصل گفتگو کی اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ جرمن پاکستان فورم کی 60 ویں سالگرہ کی تقریبات جون 2021 میں سفارتخانہ برلن میں منعقد کریں گے۔

اس موقع پر فلمی مقابلے کے سلسلے میں تین بہترین فلموں کو دکھایا جائے گا اور ایوارڈ تقریب میں تین بہترین فلموں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ مقابلے کا عنوان “جرمنی میرے لینز سے”ہے۔ جرمنی میں مقیم پاکستانی طلباء کو فلمی مقابلے میں شرکت کے لئے مدعو کیاجائے گا۔

فورم کے مقاصد میں سے ایک جرمن اور پاکستانی ثقافتوں کو قریب لانا ہے۔ جرمنی میں ایک لاکھ بیس ہزار کے قریب پاکستانی مقیم ہیں۔ ان سے روابط بڑھانے کے لیے مختلف پلیٹ فارمز کا استعمال کیا جائے گا۔ 2022ء میں موہنجو داڑو کی دریافت کے سو سال مکمل ہونے پر پاکستان میں بڑے پیمانے پرتقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ فورم کے صدر پروفیسر مشائل جانسن خصوصی طور پر پاکستان میں ان تقریبات میں حصہ لیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.