جرمن ماڈل و اداکارہ کوپاکستان سے عشق ہو گیا

0
29

جرمن سے تعلق رکھتے والی معروف ماڈل و اداکارہ لیلی داستان کو پاکستان سے عشق ہوگیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جرمن سے تعلق رکھتے والی معروف ماڈل و اداکارہ لیلی داستان کو پاکستان سے عشق ہوگیا اداکارہ و ماڈل نے کہا کہ میں تین ماہ قبل پہلی بار فیشن شو میں کیٹ واک کے لیے پاکستان آئی تو یہاں کی ثقافت کلچر اور لوگوں کا پیار دیکھ کر حیران رہ گئی تو اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اب مجھے اسی ملک میں رہنا ہے

اداکارہ نے کہا میں نےتھوڑا عرصہ کچھ فیش شوز میں کیٹ واک میں حصہ لیا تو مجھے بہت اچھا لگا مجھے پاکستانی دل کش ملبوسات بہت پسند آئے اور میں ان کی دیوانی ہوگئی

جرمن اداکارہ نےبتایا کہ میں ان دنوں ایک پاکستانی فلم میں کام کررہی ہوں جس میں جاوید شیخ، معمر رانا اور شہروز سبزواری کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزا آیا اور ان سے بہت سیکھنے کا موقع ملا

اداکارہ نے بتایا کہ میں جرمنی میں پیدا ہوئی الحمداللّٰہ مسلمان ہوں پاکستانی ڈرامے اور فلمیں شوق سے دیکھتی ہوں ان دنوں اردو سیکھ رہی ہوں مجھے اردو زبان بہت اچھی لگتی ہے میں نے سنیما میں پاکستانی فلمیں دیکھی ہیں جوانی پھر نہیں آنی رانگ نمبر اور سپر اسٹار بہت اچھی لگی

لیلی نے بتایا کہ مجھے استاد نصرت فتح علی خان، عاطف اسلم، راحت فتح علی خان کے گانے پسند ہیں جبکہ راحت فتح علی خان کا سپر گانا ’محبت بھی ضروری تھی‘ بے حد پسند ہے

ماڈل نے بتایا کہ انکو پاکستانی فن کارہ ماہرہ خان، ہانیہ عامر، مہوش حیات، فواد خان اور ہمایوں سعید کی اداکاری نے بہت متاثر کیا میں نے اب مستقل کراچی میں رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے مجھے معروف ڈرامہ پروڈیوسر سراج الحق بہت سپورٹ کررہے ہیں

انہوں نے کہا کہ مجھے عالمی دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان ایک پرامن اور سلامتی والا ملک ہے اس ملک کے لوگ بہت پیار کرتے ہیں اور اسی وجہ سے میرا پاکستان میں مستقل رہنے کا پروگرام بنا

Leave a reply